۔48MP کیمرہ اور 8GB RAM کے ساتھ Micromax In Note 2 بھارت میں کل کیا جائے گا لانچ
- ۔Micromax In Note 2 میں مل سکتا ہے کواڈ رئیر کیمرہ سیٹ اپ
- ۔48MP کیمرہ اور 8GB RAM کے ساتھ Micromax In Note 2 بھارت میں کل کیا جائے گا لانچ
- مائیکرو میکسی ان ناٹ 2 میں مل سکتے ہیں دو کلر آپشن
- فون کی بیٹری 5,000 ایم اے ایچ ہوگی جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔
- فون میں ملے گا سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر
۔Micromax In Note 2 بھارت میں 25 جنوری کو لانچ کیا جائے گا جس کا اعلان کمپنی نے ٹوئٹر اور فلپ کارٹ کے ذریعے کیا ہے۔ Micromax In Note 2 کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ فون AMOLED ڈسپلے، فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی اور سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آئے گا۔ یہ فون خصوصی طور پر فلپ کارٹ پر خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔ مزید برآں رپورٹ مائیکرو میکس اسمارٹ فون کی مبینہ تصریحات کی طرف اشارہ کرتی ہے جو آفیشیلی ٹیزر میں شامل نہیں کی گئی ہیں۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
مائیکرومیکس انڈیا نے ٹویٹ کر کے مطلع کیا ہے کہ مائیکرو میکس ان نوٹ 2 اسمارٹ فون 25 جنوری کو ہندوستان میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی نے ان ٹویٹس کے ذریعے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فون کی کچھ اہم خصوصیات کے بارے میں معلومات بھی دی ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ فون "Dazzling Glass” میں آئے گا۔ فون میں 30W فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ فون MediaTek Helio G95 پروسیسر سے لیس ہوگا۔ فون میں 6.43 انچ کا AMOLED ڈسپلے دیا جائے گا۔ تازہ ترین ٹویٹ میں سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔ یہ فون فلپ کارٹ پر بھی درج ہے۔
- ۔Micromax In Note 2 خصوصیات
فوٹو گرافی کے لیے اس فون میں کواڈ رئیر کیمرہ دیا جا سکتا ہے جس کا پرائمری کیمرہ 48 میگا پکسل ہوگا۔ اس کے ساتھ دوسرا 5 میگا پکسل اور دو دیگر 2 میگا پکسل کیمرے مل سکتے ہیں۔ سیلفیز اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں 16 میگا پکسل کیمرہ دیا جا سکتا ہے، جو ڈسپلے پر ہول پنچ کٹ آؤٹ کے ساتھ موجود ہوگا۔ ان سب کے علاوہ فون کی بیٹری 5,000 ایم اے ایچ ہوگی جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔ فون میں سیاہ اور بھورے رنگ کے آپشنز مل سکتے ہیں۔