POSTS
ہندوستان کی تاریخ میں اب تک کی سب سے کم عمر والی کابینہ کا اعلان ہوسکتا ہے آج
نئی دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں ردوبدل آج شام 6 بجے کیا جاسکتا ہے۔ اعلی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ ہندوستان کی تاریخ میں اوسطا سب سے کم عمر والی ہوگی۔ اور تعلیمی لحاظ سے سب سے زیادہ ہوگی۔ ان میں پی ایچ ڈی ، ایم بی اے ، پوسٹ گریجویٹ اور پروفیشنل شامل ہوں گے۔نیز ذرائع نے بتایا کہ ہر ریاست اور یہاں تک کہ ریاستوں کے خطے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ، تقریبا دو درجن او بی سی کی نمائندگی کی جائے گی۔ چھوٹی کمیونٹیز کو شامل کرنے کے منصوبے ہیں۔ مزید خواتین وزراء ہوں گی اور انتظامی تجربہ رکھنے والوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔