گجرات کی عائشہ کی موت کے ذمہ دارشو ہر کو ۱۰ سال کی جیل
احمدآباد ۔ ۲۹، اپریل : شوہر اور سسرال کے رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آ کر ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر نے والی گجرات کی عائشہ کے شوہر عارف کو گجرات کی سیشن کورٹ نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے
تقریبا ایک سال قبل سابرمتی ندی میں چھلانگ لگانے سے قبل 23 سالہ خاتون عائشہ کی خودکشی کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا ۔
پولیس کی تفتیش میں اس کیس میں ہراساں کرنے کے مختلف زاویوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں جہیز ، ذہنی استحصال اور بھی بہت کچھ شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
گجرات کی احمد آبادسیشن کورٹ نے خودکشی کیس میں ملزم عارف نامی شوہر کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ عائشہ کی ویڈیوسوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد عارف کو گزشتہ سال گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
وائرل ویڈیو میں جو 25 فروری 2021 کور ریکارڈ کی گئی تھی ، عائشہ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک پیغام ریکارڈ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ دباؤ میں آ کر کچھ نہیں کر رہی اور وہ خوش ہے کہ وہ اللہ سے مل جائے گی ۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!