POSTS

کسی قوم کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اسکو کمزور کرنے کیلئے لاٹھی ڈنڈے کا استعمال کیا جائے:مفتی اقبال قاسمی



عصر حاضر میں نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت نہایت ضروری ہے:نظام الدین ندوی،ڈرھیا بیلار میں یک روزہ تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد



سمستی پور (محمد مصطفیٰ)کسی قوم یا فرد کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اسکو کمزور کرنے کیلئے لاٹھی ڈنڈے کا استعمال کیا جائے بلکہ اس قوم کو تعلیم سے محروم کر دیا جائے خود بخود تنزلی کی طرف چلی جائے گی یہ باتیں مفتی اقبال عالم قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ خیر العلوم بردونی نے سمستی پور بلاک حلقہ کے ڈرھیا بیلار گاؤں میں واقع مسجد بلال کے احاطے میں محب العلماء سمستی پور کی جانب سے منعقد یک روزہ تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ جب تک قوم اتحاد پر قائم تھی حکومت اسی کی آج ہمیں باطل طاقتیں گروہوں میں تقسیم کردی ہیں کوئی سید ہیں کوئی انصاری ہیں کوئی شیخ ہیں اسطرح باطل طاقتیں اونچ نیچ دیکھا کر آپس میں موازنہ دیکھا کر قوم وسماج میں بیگاڑ پیدا کردیا اسی کی وجہ سے آج ہم اور آپ کہیں کے نہی رہے ڈاکٹر الحاج آفتاب عالم نے کہا کہ ہم سبھی پر ضروری ہے کہ ہم علمائے کرام کی عظمت و رفعت کا خیال رکھیں اور ان کی توہین یا تنقیص کرکے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔علمائے کرام رب تعالیٰ کے محبوب بندے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے دین کے لیے انتخاب فرماتا ہےان کی تنقیص انتہائی سنگین جرم اور گناہ کا باعث ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم علمائے کرام کی عزت و توقیر کریں،الہدیٰ اُردو لائبریری چک پہاڑ سمستی پور کے ڈائریکٹر مولانا محمد نظام الدین ندوی نے کہا کہ،ہم مسلمان ہیں اللہ تعالیٰ کا کرم ہے،ہمیں ایمان کی بیش بہا دولت نصیب ہے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ،انہوں نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے خالق حقیقی کے احکامات پر عمل کریں،اپنے نبی کی سنتوں کو اپنی عملی زندگی میں زندہ کریں،نئی نسل کی دینی تربیت کریں ان‌کے دلوں میں بھلائیوں سے محبت اور برائیوں سے نفرت پیدا کریں،عصر حاضر میں نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت نہایت ضروری ہےانہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار سے واقف کرائیں ان میں اپنے رسول سے محبت کرنے کاجذبہ کریں اپنے رسول کی زندگی کا مطالعہ کریں مطالعہ سیرت تعمیر سیرت کے لئے بہت ضروری ہےتعلیم کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں،حضرت علامہ مولانا غلام ربانی رونق سمستی پوری نے کہا کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے دینی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہےاس طرح کے پروگرام ہر مسلم آبادی میں منعقد کرنا ہماری ذمہ داری ہے،قاضی شریعت شہر سمستی پور مولانا و مفتی صدام قاسمی نے کہا کہ اللہ کی صفات میں سے ایک صفت علم ہے، اللہ کی ذات ازلی تو اس کی صفت بھی ازلی، اس کا کچھ حصہ اللہ نے مخلوق کو عطا کیا، اور اس میں انسان کو برتر رکھا،موقع پر مولانا عبداللہ صدیقی ،حافظ مراد،مولانا قاری منیر،مولانا عبد الرؤف قاسمی،مولانا مشتاق احمد قاسمی،حافظ عبد الکریم،مولانا افضل ندوی، مولانا عبدالحی جمال پوری، حافظ نوشاد بھاگلپوری،حافظ سہراب،حافظ بقا اللہ حافظ انس،وغیرہ رونق اسٹیج تھے،مجلس کی صدارت مفتی اقبال عالم قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ خیر العلوم بردونی نے دیا جبکہ نظامت کے فرائض انجام مشترکہ طور پر مولانا اسرار عالم ندوی و مولانا سعید الرحمٰن نعیمی نے دیا ،مجلس کا آغاز قاری برکت اللّٰہ اشاعتی کے کلام پاک و قاری ظاہر حسین ویشالوی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا پاتے پور ویشالی،اور قاری توحید انور توحید سیتا مڑھی کے نعتیہ اشعار سے ہؤا،اس سے قبل مکتب کے ننھے ننھے نونہالوں کے ذریعہ کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اول پوزیشن شمع پروین بنت محمد نظیر، دوم پوزیشن مبشرین پروین بنت بدیع الزماں، سوم پوزیشن گلنار پروین بنت محمد محبوب عالم، ملیہاپروین بنت محمد شمشاد محمد سبیب ابن محمد شمشاد ،محمد سہیل محمد شاہنواز ، محمد استخار،محمد عامر ابن محمد علی جان، محمد ریاض، انم پروین بنت ماسٹر محمد نوشاد صاحب ، حسنی بانو بنت محمد نظیر ، ثناآفرین بنت محمد علی جان ، رفعت پروین،وغیرہ نے کامیابی حاصل کی،حکم کے فرائض انجام مفتی علی رضا قاسمی،اور مولانا عزیر انظر ندوی نے دیا،جبکہ مولانا جاوید اختر جمالی قاسمی کی نظامت میں پروگرام اختتام پذیر ہوا،پروگرام کو کامیاب بنانے میں صداقت بھائی , محمد اظہار,محمد آصف، محمد افضل , محمد فیصل رحمان, محمد محبوب , محمد صدام , محمد جمال , محمد علی رضا , محمد اسلام, محمدعالمین رحمان، محمد امجد, محمد گلزار، محمد نذیر, محمد بشیر، محمد سبو، محمد مرتضیٰ، محمد محبوب, محمد سیوم, محمد شاکر , محمد بدیع الزماں, محمد فیاض , محمد ایوب, محمدحامد, وغیرہ پیش پیش رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button