ڈیلر کے یہاں پھر نکلا گندم کی بوری میں کنکر پتھر صارفین لینے سے کیا انکار
تفتیش کر کاروائی کریں MO،سریندر پرساد سنگھ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) لاکڈاون مدت کا فی یونٹ 10 کیلو مفت راشن لینے آئے غوث پور سرسونا پنچایت کے غریب صارفین ،اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب گندم کی بوریاں کھولنے کے بعد گندم کے ساتھ بوریوں میں سے بڑے بڑے کنکر اور پتھر نکلنا شروع ہوگیا۔ لینے سے انکار کرنے پر ، ڈیلر نے اسے ایک طرف کنارے کرنے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران کسی نے ملاوٹ والی گندم کی تصویر کھینچی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طرح کے معاملات بلاک کے اکثر و بیشتر ڈیلر کے یہاں ہے ۔ اس بار ڈیلر کے یہاں گندم اور چاول اوسط سے زیادہ بدتر نکلا ، یہ بھی صارفین کی طرف سے بتایا جارہا ہے۔سی پی آئی مالے کے بلاک سکریٹری سریندر پرساد سنگھ نے کہا ہے کہ اس طرح کے معاملات پچھلے مہینے بھی منظرعام پر آئے تھے۔ اس کی مخالفت بھی ڈیلر کے ساتھ ساتھ صارفین نے بھی کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے برعکس ، خود پر کاروائی ہونے کے ڈر سے ڈیلر اپنا منہ کھولنے کو تیار نہیں ہیں۔ ماضی میں شکایت کرنے پر بہت سارے ڈیلر کاروائی جھیل چکے ہیں، ایم او ، ٹھیکیدار اور گودام انچارج وغیرہ کے ذریعہ، مستقبل میں بہتر ملنے کی بات کہنے کے باوجود ایم او نے کاروائی پلڑا جھاڑ لیا جب ایسے معاملات ایک بار پھر منظرعام آیا تو مالے رہنما نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر ملزمان کی شناخت کریں اور جلد از جلد کارروائی کریں ، خوردنی گندم چاول دینے سمیت درست وزن دیں۔