دربھنگہ

وزیر جیوش کمار نے جالے ریفرل اسپتال کو دئے 2 آکسیجن كنسنٹریٹر

کورونا کی تیسری لہر کی تیاری کو لیکر میڈیکل انچارج کو دی ہدایت

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
  کورونا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے مقامی ایم ایل اے و لیبر منسٹر جیویش کمار نے سنیچر کے روز جالے ریفرل اسپتال پہنچ کر  دس دس لیٹر کا 2  آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کرائی اور اسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر گنیش جھا سے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر نے کے لئے ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کا مناسب علاج ہو  اور اسپتال کی صاف صفائی کا پوری طرح خیال رکھیں۔وزیر مسٹر جیویش کمار نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سبھوں کا یہ فرض ہے کہ جو لوگ کورونا سے متاثر ہیں انکا مناسب علاج اسپتالوں میں ہو سکے جس کے لئے حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ویویکا نند ٹھاکر،ڈاکٹر كمود رنجن، ڈاکٹر انجنی کمار جھا،  ویپن کمار پاٹھک کے علاہ دیگر کارکنان موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button