دربھنگہ

نظیر احمد انصاری جے ڈی یو بنکر سیل کے ضلع صدر نامزد

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے بلاک حلقہ کے لتراہا گاؤں باشندہ نظیر احمد انصاری کو جے ڈی یو بنکر سیل کا ضلع صدر منتخب کیئے جانے پر ان کے گاؤں سمیت جالے اسمبلی حلقہ کے لقگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پارٹی بنکر سیل کے ریاستی صدر محمد لیاقت علی منصوری نے مسٹر نظیر احمد انصاری کو بنکر سیل کا ضلع صدر نامزد کرتے ہوئے یہ امید جتائی ہے کہ وہ پارٹی کے مفاد میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے۔نظیر انصاری کافی دنوں سے پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔اس سے وہ جے ڈی یو ضلع جنرل سکریٹری ،بلدیہ انچارج بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے جالے اسمبلی حلقہ میں اپنے دم پر ایک شاندار پہچان بنائی ہے ۔اُنہوں نے اپنے حلقہ کے عوام کی بلا تفریق ہمیشہ مدد کی ہے اسی اسی وجہ سے انکی مقبولیت ہر طبقہ کے لوگوں میں دیکھی جارہی ہے۔وہ ضلع پارشد بھی رہ چکے ہیں اورحالیہ اسمبلی انتخابات بھی لڑے تھے۔پسماندہ ذاتی میں ان کی مضبوط پکڑ ہے۔اپنی نامزدگی پر نظیر احمد انصاری نے کہا کہ پارٹی نے ایک سچے سپاہی کی حیثیت سے مجھے جو بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے اس پر کھڑا اترنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے اس کے لئے وزیر اعلی نتیش کمار ، قومی صدر و مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ ، آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا ، سماجی بہبود کے وزیر مدن سہنی اور سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button