اتر پردیشاہم خبریںبین ریاستی خبریں

مولانا سید ارشد مدنی نے قصبہ بڑھانہ میں مدرسہ اسلامیہ کا سنگ بنیاد رکھااور امن عامہ کی دعاء کی


مظفرنگر24؍اکتوبر (پریس ریلیز )مظفر نگرضلع کے قصبہ بڑھانہ میں آج دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس وجمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سیدارشد مدنی نے مدرسہ دارالقرآن شاہی کا سنگ بنیاد رکھااور امن عامہ کی دعاء کی۔واضح ہوکہ یہ سنگ بنیاد قصبہ کی اُسی کالونی میں رکھاگیا ہے جہاں ۲۰۱۳ کے فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔یہیں جمعیۃ علماء نے ۲۰۱۴ میں ان لوگوں کے لیے پختہ مکانات تعمیر کرائے تھے۔


اطلاع کے مطابق امیرالہند آج بعد دوپہر تقریباً ۳بجے مذکورہ کالونی میں پہنچے ،جہاں بزرگ عالم دین مولانا عمران حسین پوری ، شہر صدر حافظ شیردین اور کنوینر آصف قریشی سمیت علماء ،سماجی کارکنان اور شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور حضرت والا کی آمد کو قصبہ اور آس پاس کی بستیوں کے لیے نیک فال شمار کیا۔امیر الہند نے سنگ بنیاد رکھااور پھر دعاء کرائی۔

تصویر کا کیپشن
مظفرنگر:سنگ بنیادرکھتے مولانا سید ارشد مدنی


تقریب کی دوسری نشست میں حافظ شیردین،حافظ اللہ مہر صدیقی نے بھی بیان کیا۔آصف قریشی اور حافظ تحسین رانا(مہتمم ادارہ)نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء میں مفتی وسیم مولانا شعیب ،حافظ راشد،مفتی یامین،اسلام سیفی،مولانا آصف ،حافظ ندیم،راشد منصوری،محمد اسلام سیفی،مولانا سالم،حافظ کامل،حافظ افسرون،حافظ نعیم،نوید بھائی،محمد شاہد قریشی،زاہد حسن،ندیم علی،محمد ارشد،محمد سمیر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button