اہم خبریںپٹنہ

مرکزی کابینہ میں جے ڈی یو کوٹہ سے محض ایک وزیر بنائے جانے پر پارٹی میں مایوسی


پٹنہ (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق طویل انتظار کے بعد کل نریندر مودی کی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے۔لیکن اہم حلیف جے ڈی یو کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گذشتہ بار کی طرح اس بار بھی صرف ایک شخص کو مرکزی وزارت میں جگہ دی گئی ہے۔جبکہ گذشتہ بار بھی وزارت کی تشکیل ہورہی تھی تو جے ڈی یو کو دو سیٹیں دی جارہی تھیں تو پارٹی کے سربراہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزارت میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور مطالبہ تھا کہ سیٹوں کے حساب سے وزارت میں مناسب جگہ دی جائے اس بار بھی پارٹی کو زبردست مایوسی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ تمام قیاس آرائیاں بے کار ہوگئیں۔

بہار سے این ڈی اے کی اہم حلیف جے ڈی یو کوٹہ سے پارٹی کے سربراہ آر سی پی سنگھ کوہی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ میں شامل کیاگیا۔اس کے علاوہ بہار سے پشوپتی کمار پارس نے بھی مرکز میں وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ آر سی پی سنگھ پانچویں نمبر پر حلف لینے آئے تھے۔ انہوں نے ہندی میں حلف لیا۔پارس نے بھی ہندی میں ہی حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button