POSTS

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر کنٹینر جہاز میں دھماکہ


دبئی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بندرگاہ پر کنیٹر جہاز میں دھماکہ ہوا جس سے علاقے کی عمارتوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مگر تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فائر ٹرک اور ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں جنوبی دبئی کی جانب جاتے دیکھی گئی ہیں۔

یہ وہ سڑک ہے جو دبئی سے ابو ظہبی لے جاتی ہے،حکومت کے قائم کردہ دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ دھماکہ بندرگاہ جبل علی میں ایک کنٹینر جہاز پر پیش آیا جب اس نے ایک گودی میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔

یہ مشرق وسطیٰ میں شپنگ کے لیے سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تاحال کسی ہلاکت یا زخمی شخص کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اب تک اس دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button