اہم خبریںبہاردربھنگہ

لوٹی گئی پلسر کے ساتھ گرفتار جرائم پیشہ جیل رسید

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر/قومی ترجمان بیورو) دربھنگہ ۔مظفر پور این ایچ 57 شاہراہ پر بھراٹھی زرعی فارم کے قریب ایک نرسنگ اسٹاف سے لوٹی گئی پلسر بائک کے ساتھ گرفتار جرائم پیشہ مظفر پور کے کٹرہ تھانہ کے ججوار بگواسہ رہائشی کرن شرما (25) ولد اشرفی شرما کو پیر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس اس واردات میں شامل اسی گاوں کے 2 نوجوان بابی کمار شرما ولد بریندر شرما اور راہل کمار ولد رام لال ساہ کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے ۔پولیس نے سنگھواڑہ تھانہ کے بھرواڑہ رہائشی محمد ارمان اختر کی درخواست پر آئین کی دفعات 392/411 اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 21/190 درج کرلی ہے۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کی رات 9 بجے شیودھارہ سے اپنے گھر بھرواڑہ پلسر بائک سے جارہے تھے۔اس دوران مبی کی طرف سے آرہے بلیو رنگ کی اپاچی بائک پر سوار 3 جرائم پیشوں نے ان کا پیچھا کیا اور بھراٹھی زرعی فارم کے پاس اسلحہ کا خوف دکھا بائک لوٹ لیا۔ 

احتجاج کرنے پر اپاچی پر بیٹھے دیگر شرپسندوں نے بھی پستول تان کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔خوف کے عالم میں پلسر بائک دینے کے بعد گشت کرنے والی پولیس نے سمری ہائی اسکول کے قریب سے لوٹی گئی بائک کے ساتھ 1 لٹیرے کو دبوچ لیا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران گرفتار لٹیرے نے اپنے ساتھی کا نام پولیس کو بتایا ہے جس کی گرفتاری کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ایس ایچ او ہری کشور یادو نے بتایا کہ گرفتار کرن شرما کی مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگایا جارہاہے۔ ان کے پاس سے برآمد پستول اور2  کارتوس کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جبکہ موبائل کا سی ڈی آر اور لوکیشن کی جانچ کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button