Uncategorized

ناول (میگزین)





  • سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں

    سکشمتا 2 کا نتیجہ 2024: بہار سکشمتا 2 کا نتیجہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

    بہار پٹنہ: سکشمتا 2.0 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ امیدوار نیچے دیے گئے لنک سے نتیجے کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ بورڈ کا نتیجہ bsebsakshamta.com پر جاری کیا گیا ہے ۔آپ نیچے دیئے گئے لنک سے نتیجہ پی ڈی ایف میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    https://youtube.com/live/izLDnmTSwxA?feature=share

    रिजल्ट डाउनलोड करने के लिए यहां क्लिक करें

    https://youtu.be/LrGo3wb2PQA
    सक्षमता रिजल्ट का PDF कैसे बनाएं 👆

    https://youtube.com/live/G0GSlap1DTw

    اگر کسی ٹیچر نے سکشمتا 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا ہے تو ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کرکے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔

    https://youtu.be/G_RbdblDz9c

    سکشمتا پریکشا 1.0 کا رزلٹ مہینوں پہلے جاری کر دیا گیا ہے ۔اگر ابھی تک آپ نے اپنا رزلٹ ڈاؤن لوڈ نہیں کیا ہے تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہے ابھی آپ اپنا رزلٹ آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ بس اسے ڈاؤن کرنے کے لئے چند ایک چیزوں کو فالو کرنا ہوگا ۔

    • سکشمتا 1 کا رزلٹ ڈاؤن کرنے کے لیے سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں
    • صرف ڈیسک ٹاپ موڈ میں کھولیں ۔
    • اپنا رجسٹریشن نمبر ڈالیں
    • پاسورڈ ڈالیں ( تاریخ پیدائش ہی پاسورڈ ہے)
    • کیپچا درست ( Capcha) ڈالیں (نیچے دیکھ کر)
    • تمام جانکاری بھرنے کے بعد انٹر پر کلک کریں ۔رزلٹ کارڈ آپ کے اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا ۔
    • مستقبل کے لئے اسے حفاظت سے رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے ۔

    https://shorturl.at/WLtnk

  • جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل

    https://youtube.com/live/MSwff3wcqSU?feature=share

    اتردیناجپور (قومی ترجمان) مورخہ ١٣ ربیع الأول ١٤٤٦ ھ مطابق 17 ستمبر بروز منگل 2024 ؏ ٹاؤن ہال لائبریری اسلام پور ضلع اتر دیناجپور میں جمعیة علماء ہند ضلع اتر دیناجپور کا انتخابی پروگرام عمل میں آیا۔

    قاری تبارک صاحب کی تلاوت قرآن کریم اور نعت النبی کے بعد قیام جمعیت کاپس منظر اغراض ومقاصد اور کارناموں پر حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب قاسمی شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم منجھوک ضلع اتر دیناجپور مغربی بنگال کا جامع خطاب ہوا پھر حضرت مفتی ظفر مبین نے مزید روشنی ڈالی، اس کے بعد مولانا قمر الہدی صاحب نے کارگزاری سنائی ۔

    https://youtube.com/live/MSwff3wcqSU?feature=share
    Bihar madarsa board vacancy

    اخیر میں صدر مجلس حضرت مولانا قاری شمس الدین صاحب نے جمعیت کی ضرورت واہمیت پر سیر حاصل گفتگو فرماتے ہوئے انتخاب کے اصول وضوابط سمجھا ے اور اکابر کے طریقۂ انتخاب کو اپناتے ہوئے پوری آزادی کے ساتھ راے دہی کرائ اور واضح اکثریت کے ساتھ مندرجہ ذیل عہدوں کیلئے مندرجہ ذیل علماء کا انتخاب فرمایا ۔

    صدر حضرت مولانا و مفتی ظفر مبین صاحب نعمت پور ضلع اتر دیناجپور
    1.نائب صدر حضرت مولانا مفتی حذیفہ صاحب شیخ الحدیث جامعہ قاسم العلوم منجھوک
    2۔نائب صدر حضرت قاری ارشاد صاحب ندوی راے گنج، جزل سکریٹری حضرت مولانا اخلاق صاحب مہتمم جامعہ قاسم العلوم منجھوک، نائب سکریٹری حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب گچی نگر ، مولانا قمر الہدی صاحب منجھوک، قاری امیر الاسلام صاحب راےٴ گنج، مولانا ابوالکلام صاحب  و قاری منظور صاحب خازن ، حضرت مولانا رفیق صاحب ڈائٹن۔

    https://youtu.be/WhYNVoie3Ck

    پروگرام میں جمعیة علماء صوبہ بنگال کےجزل سکریٹری  حضرت مولانا قاری شمس الدین صاحب قاسمی مفتی شہاب الدین صاحب مظاہری مفتی عبد الحمید صاحب مفتی حذیفہ صاحب  مفتی ظفر مبین صاحب مولانا انعام صاحب حضرت مولانا جمیل صاحب   مولانا قمر الہدی صاحب  مولانا اخلاق صاحب مفتی شہباز صاحب مولانا اسلم صاحب  قاری اسامہ صاحب اس کے علاوہ علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    دعا ہے اللہ تعالیٰ جمعیت کے اغراض ومقاصد  پرمکمل عمل کی توفیق عطا فرمائے ( آمین یارب العالمین)

  • تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ

    تحریر :- مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اوقاف ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، ماضی میں اسے ملت کے غیور، خود دار اور درد مند دل رکھنے والوں نے ملی ضرورتوں کے لیے وقف کیا تھا ، یہاں پر اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ بعض مخصوص حالات میں بعضوں نے وقف علی الاولاد کرکے اپنی جائیداد کے تحفظ کی کوشش بھی کی ، لیکن عموما جو مقاصد تھے وہ وہی تھے؛جس کا ذکر اوپر کیاگیا؛ یعنی سماج کے غریب ومحتاج اور نادار لوگوں کی مدد، مدارس اسلامیہ کے طلبہ کی کفالت ، مسلم سماج کی اجتماعی، تعلیمی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کی انجام دہی میں تعاون ، ان کاموں کے لیے بڑی بڑی جائیدادیں وقف کی گئیں، پھر دھیرے دھیرے لوگوںکے مزاج میں تبدیلی آنے لگی ، دینے کا مزاج کم ہوا،زمینوں اور عمارتوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں تو بہت سارے واقفین کے وارثوں نے ہی وقف جائیدا کو خرد برد کرنا شروع کر دیا ، جو اپنوں کے خرد بردکی دسترس میں نہیں آیا ،اس پر غیروں نے قبضہ کر لیا ، اورہماری بے حسی کی وجہ سے آج اوقاف کی بہت ساری جائیداد پر باہو بلی اور دبنگوں کا قبضہ ہے ، عالی شان عمارتیں کھڑی ہیں، کڑوڑوں کی جائیداد ہے، لیکن ملت کو اس کا فائدہ نہیں پہونچ رہا ہے، مختلف ریاستوں کی سرکاریں بھی اس کام میں پیچھے نہیں ہیں، مرکزی حکومت نے بھی پارک وغیرہ بنوانے کے لیے اوقاف کی بہت ساری جائداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ، اس بات کا اعتراف اوقاف کے لیے قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیر مین لال جان پاشا نے کیا۔

    ان کی رپورٹ کے مطابق ’’اوقاف کی زمین او رعمارتوں پر کئی جگہ حکومت بھی قابض ہے اور کئی جگہوں پر وقف کی زمین کے سلسلے میں حکومت ہند کے ساتھ مقدمات چل رہے ہیں‘‘۔ کہیں کرایہ کے نام کچھ رقم مل رہی ہے تو وہ بھی علامتی ہے، اسی جگہ واقع دو سرے دوکان اور مکان کا کرایہ ہزاروں میں ہے ؛ لیکن وہیں پر وقف کی جو جائیداد ہے، اس کا کرایہ سو دو سو سے زائد نہیں ہے ،بعضوں نے پارٹیشن کرکے اس میں اور دکانیں نکال لی ہیں اور ہزاروں روپے کرایے کے وصول کر رہے ہیں، حکومت بہار کے مطابق ’’وقف کی آدھی جائیداد سے کوئی آمدنی نہیں ہوتی ، جن اثاثوں سے آمدنی ہوتی ہے،ا ن میں صرف تین فی صد ایسے ہیں ، جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زائد ہے‘‘ ۔

    اس صورت حال کا احساس وادراک بہتوں کو تھا ، لیکن بہار کی حد تک میری معلومات کے مطابق عملی اقدام کیلئے اللہ رب العزت نے جس عظیم شخصیت کا انتخاب کیا وہ ابو المحاسن مولانا محمد سجاد بانی امارت شرعیہ کی ذات گرامی تھی ، بہار میں 1938ء تک اوقاف کی حفاظت اورنگرانی کے لیے 1923ء میں انگریزوں کے بنائے ہوئے قانون کے علاوہ ریاستی سطح پر کوئی قانون موجود نہیں تھا ،انگریزوں نے بہت سارے اوقاف ضبط کر لیے تھے، اور ان کو اس طرح اپنی ملکیت بنا لیا تھا کہ اس کی وقفی حیثیت کلیۃ ختم ہو گئی تھی ، الناس علی دین ملوکہم کے تحت بہت سارے لوگ جو اصلاً اوقاف کی زمین اور مکان کے کرایہ دار تھے، مالک بن بیٹھے ، اس طرز عمل نے اوقاف کو سخت نقصان پہونچا یا ،مسلمانوں نے انگریزوں سے اس کے تحفظ کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا، انگریزوں کے نزدیک غلام ہندوستان کے اس مطالبہ کی حیثیت ہی کیا تھی، پھر بھی 1923ء میں انگریزوں نے مسلم وقف ایکٹ بنایا ، اور اسے نافذ کر دیا ، یہ ایکٹ ظاہر ہے اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں تھا، مولانا ابو المحاسن محمد سجاد ؒنے امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کی رہنمائی میںایک مسودہ قانون تیار کرایا اور اسے بہار مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی کے ذریعہ اسمبلی میں پیش کرایا ،چونکہ یہ مسودہ مولانا کی نگرانی میں مرتب ہوا تھا ، اس لیے اس بل میں اسلای قوانین وقف کی پوری رعایت ملحوظ رکھی گئی تھی ، بعد میں حکومت بہار نے اسی مسودہ کی روشنی میں ایک وقف بل پیش کیا؛ جو بڑی حد تک اسلامی اصول وقف کے مطابق تھا ، یہ بل اسمبلی میں منظور ہوا ، اوقاف کے تحفظ کی یہ پہلی کوشش تھی جو امارت شرعیہ کے ذریعہ بہارمیں قانون بنوا کر کی گئی ۔

    اس طرح امارت شرعیہ نے مولانا کی نگرانی میں اوقاف کی جائیداد کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرانے کی کامیاب جد وجہد کی ، اسمبلی میں ’’زرعی جائیدادوں ‘‘ پر جب ٹیکس کا قانون لایا گیا اور اغراض حکومت کی تکمیل کے لیے ٹیکس لگایا گیا تو اس میں اوقاف کی جائیداد بھی شامل تھی ، ظاہر ہے یہ اسلامی قانون وقف سے میل نہیں کھاتا تھا، مولانا محمد سجاد نے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے ذریعہ اس میں ترمیمات پیش کرائیں ،مولانا نے صاف طور پر یہ بات کہی کہ
    ’’ اسلام میں وقف کی تقسیم  خیراتی وغیر خیراتی قطعا نہیں ہے ، جتنے اوقاف ہیں سب ہی خالصتاً لوجہ اللہ ہیں اور اس امر کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ وقف علی الاولاد والاقارب پر جدید زائد ٹیکس لگایا جا سکتا ہے ، جو وقف سے پہلے نہیںتھا، او ردوسرے اوقاف پر نہیں لگایا جا سکتا یہ تفریق اسلامی قانون میں مداخلت بے جا ہے،جو کسی طرح درست نہیں۔ ( قانونی مسودہ :48)

    مولانا نے آخر میں حکومت کو متنبہہ کیا کہ ’’ وہ زرعی ٹیکس سے تمام اسلامی اوقاف کو مستثنیٰ کرکے اپنی دانش مندی کا ثبوت دے ، اور یہ کہ وہ اپنے کو اور مجھ کو کسی آزمائش میں مبتلا نہ کرے، ‘‘ ( ایضا 52)
    چنانچہ تمام زرعی اوقاف کو اس قانون سے الگ رکھا گیا ۔
    یہ دور انگریزوں کا تھا ، اس دورمیں بہار میں اوقاف کے کنٹرول اور تحفظ کی ذمہ داری ہر ضلع میں ضلع جج کی تھی، آزادی کے بعد بہار میں وقف ایکٹ 1947ء بنایا گیا ، جس کا نفاذ 3؍ مارچ 1948ء سے ہوا ، بعد میں 1954ء میں مرکزی حکومت کی طرف سے وقف ایکٹ لایا گیا اور اسے نافذ کرنے کی کوشش کی گئی ، لیکن مسلمان اس سے مطمئن نہیں ہوئے او رترمیم کے مطالبات جاری رہے ، ان مطالبات کے نتیجے میں 1954ء کے وقف ایکٹ میں 1959، 1969ء میں جزوی ترمیمات کی گئیں ، 1984ء میں اس ایکٹ میں وسیع پیمانے پر ترمیمات کی گئیں ،مسلمانوں نے اس ترمیم کی مخالفت کی اور مسلم تنظیموں کے ذریعہ اسلامی اصول وقف کی روشنی میں سوالات اٹھائے گئے ، ان سوالات کی روشنی میں مرکزی حکومت نے وقف ایکٹ 1995ء پاس کیا ، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے2013ء میں اوقاف کے تحفظ کے لیے امیر شریعت سابع مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمہ اللہ ( جو اس وقت نائب امیر شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری تھے )کی قیادت میں ترمیمات کے لئے کامیاب جد وجہد کیا ، اوقاف کی تعریف وغیرہ میں بھی بنیادی ترمیم کرائی گئی ، غیر رجسٹرڈ اوقاف کو بھی حکومت نے وقف کے زمرے میں رکھا ،یہ ایک بڑی کامیابی تھی جو اوقاف کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کو حاصل ہوئی ، اس ترمیم سے قبل لال جان پاشا کی قیادت میں قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک وفد مرکزی حکومت کی جانب سے مسلم اداروں کی ترمیمات اور وقف ایکٹ پر ان کے اشکالات جاننے  اور اوقاف کی حالت کاجائزہ کے لیے تین روزہ دورہ پر پٹنہ وارد ہوا تھا ،

    امیر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒ کے حکم پروقف ایکٹ میں ترمیمات کا خاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے پیش کردہ ترمیمات کی روشنی میں احقر نے مرتب کیا تھا ، اور حضرت کے حکم کے مطابق وفد کے سامنے امارت شرعیہ کی نمائندگی بھی احقر( محمد ثناء الہدیٰ قاسمی) نے ہی کی تھی جو ترمیمات پیش کی گئی تھیں، اس کی تفصیل درج ذیل ہے،میں نے لکھا تھا کہ
    1- 1954ء اور 1984ء کے قانون وقف میں ہندوستان کے مخصوص حالات کے پیش نظر کسی غیر مسلم کی جانب سے قائم کردہ وقف کو قف تسلیم کیا گیا تھا، لیکن 1995ء کے قانون میں وقف کی تعریف میں صرف مسلمانوں کے قائم کردہ وقف کو ہی وقف تسلیم کیا گیا، (دیکھئے R وقف ایکٹ 1995ء) البتہ ایک دوسری دفعہ کے تحت کسی وقف یعنی مسجد، عیدگاہ، امام باڑہ، درگاہ، مقبرہ، قبرستان یا مسافر خانہ کی مدد کے لئے غیر مسلم کی جانب سے قائم کئے گئے وقف کو تسلیم کرنے کی گنجائش نکالی گئی ہے۔ (دیکھئے دفعہ 104؍ وقف ایکٹ 1995ء) ہماری تجویز یہ ہے کہ 1954ء کی تعریفات کو بحال رکھتے ہوئے غیر مسلموں کی جانب سے قائم کردہ وقف بھی وقف، شمار کئے جائیں۔

    2- 1984ءکے وقف قانون میں ’’ معافیاں، خیراتی، قاضی خدمات اور امداد معاش، کو بھی وقف کی تعریف میں شامل کیا گیا تھا، کیونکہ یہ حکمرانوں، جاگیرداروں اور رئیسوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں دیئے جانے والے مذہبی خدمات سے مشروط انعامات کی اصطلاحیں ہیں، اسے وقف قانون 1984ء کے مطابق ہی سیکشن R 3میں باقی رکھنا چاہئے۔
    3- ایک تجویز تعریفات (Definations) میں منشاء وقف کو متعین کرنے کی ہے کہ اس سے مراد وہ مذہبی اور خیراتی مقاصد ہیں، جن کا ذکر وقف کی دستاویز ات میں کیا گیا ہے، یا جن کا اظہار وقف کی نوعیت اور اس کے استعمال سے ہوتا ہے، وقف کی دستاویز سے یا اس کی نوعیت سے منشاء وقف واضح نہ ہونے یا منشاء وقف ناقابل حصول ہوجانے کی صورتوں میں عام مسلمانوں کی عام بہبودی کو اس وقف کا منشاء تصور کیا جانا چاہیے۔

    4- وقف کے سروے سے متعلق دفعات میں ’’قانون کے نفاذ کے آغاز کے وقت موجود اوقاف‘‘ کے سروے کی بات کہی گئی ہے، اس سلسلہ میں ہماری تجویز یہ ہے کہ وقف سروے کمشنر کو ریاست میں پائی جانے والی تمام اوقاف کی جائداد کے سروے کا اختیار دے دیا جائے، اور سروے کو قانون کے نفاذ کے وقت موجودہ جائدادوں تک محدود نہ کیا جائے۔
    5- 1995ء کے قانون میں درج ہے کہ ایک مرتبہ سروے ہونے کے بعد کم از کم بیس سال بعد دوسرا سروے کیا جاسکتا ہے، ہماری تجویز یہ ہے کہ اس میں ترمیم کیا جائے اور لکھاجائے کہ جب ریاستی حکومت ضرورت محسوس کرے تو وہ ایک نئے سروے کا حکم دے سکتی ہے، تاکہ پہلے سروے کے نقائص کو دور کرنا جلد ممکن ہوسکے، ورنہ بیس سال تک وہی ناقص سروے نافذ رہے گا۔

    ۶- ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل میں وقف بورڈ کے کم سے کم تین چوتھائی ارکان مسلمانوں کے مختلف شعبوں، جیسے مسلم ڈاکٹرس، چارٹر اکاؤنٹس، فینانشیل منیجرس اور ریاستی بار کونسل میں رجسٹرڈ ارکان میں سے منتخب کئے جائیں،بار کونسل کے’’ منتخب ارکان‘‘ کی قید ہٹالی جائے، کیونکہ صورت حال یہ ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں بار کونسل کے لئے ایک بھی مسلم ایڈووکیٹ منتخب نہیں ہوتے ہیں۔
    ٭ اوقاف پر ناجائز قبضہ کو ختم کرانے کے لئے وقف ایکٹ میں وہی دفعہ درج کی جائے جو سرکاری زمینوں کو خالی کرانے کے سلسلہ میں پہلے سے موجود ہے۔
    ٭ بہار میں بہت ساری اوقاف کی جائداد پر غیر قانونی قبضہ ہے، اس سلسلہ میں مرکینٹائل بینک، رضوان بلڈنگ فریزر روڈ، اور بی بی جان کے احاطہ کا نام خصوصیت سے لیا جاسکتا ہے، غیر قانونی قبضہ کی زد میں مساجد، قبرستان، امام باڑہ، اور عیدگاہ کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ اور یہ سلسلہ پوری ریاست میں پھیلاہوا ہے، اس قبضہ کو ہٹانے کے لئے فوری کوشش کی جانی چاہئے۔
    ٭ بہت ساری ایسی مساجد جو سرکاری مفادات کی توسیع کی زد میں ہیں ، اور جن میں سے کئی کو مسمار کیاجا چکا ہے، کمیٹی سے میری درخواست ہے کہ ان مساجد کی بازیابی کے لئے بھی وہ سرکار پر دباؤ ڈالے، ایسی مسجدوں میں دمساجد کا تذکرہ مثال کے طور پر کررہاہوں، ایک دانا پور کینٹ کی مسجد اور دوسری بازار سمیتی حاجی پور کی مسجد، ان دونوں کی دیواریں منہدم کردی گئیںاور ان کا نام ونشان مٹادیا گیا ہے۔

    ہمیں خوشی ہے کہ ان تجاویز میں سے کئی کو نئے وقف ایکٹ میں شامل کر لیا گیا ۔
    اس طرح امارت شرعیہ نے اوقاف کے تحفظ کے لیے اس موقع سے بڑا کام کیا، اور مسلمانوں کو قدرے اطمینان ہوا۔
    لیکن اوقاف کے سروے کے کام میں انتہائی سست رفتاری تھی اور یہی وہ چور دروازہ تھا جس سے حکومت اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کر سکتی تھی، حکومت کا عملہ جو سروے کمشنر کی ما تحتی میں اس کام کو کر رہا تھا، اس کی دلچسپی اس کام سے نہیں تھی، چنانچہ موجودہ امیر شریعت مفکر ملت ، حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم نے امارت شرعیہ میں اس کام کے لیے الگ سے شعبہ اوقاف قائم کیا، حضرت کی خصوصی نگرانی اور دلچسپی سے ہزاروں ایسی جائیداد کی شناخت کی گئی ، جو وقف ہیں، اس کے دستاویزات کی فراہمی کی کوشش بھی جاری ہے، اسے فہرست بند کرلیا گیاہے اور جلد ہی اس کی مدد سے ان اوقاف کے سروے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

  • سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات

    Subscribe Youtube channel جی

    Join WhatsApp Group


    Results

    #1. معنی کے اعتبار سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟

    #2. کیرلہ میں کون سی زبان بولی جاتی ہے؟

    #3. اس میں لاحقہ کی نشاندہی کیجئے

    #4. سر سید احمد خان کی وفات کب ہوئی؟

    #5. ابو بکر کیا ہے؟

    #6. بلبل ہند کیا ہے؟

    #7. جس کھیت سے دہقان کو میسر نہ ہو روزی....

    #8. ہیروشیما جنگ پر اقتباس

    #9. سر سید احمد خان کا کون سا مضمون آپ کے نصاب میں شامل ہونے ہے؟

    #10. زمانے کے اعتبار سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟

    #11. سیکنڈ ہینڈ کس زبان میں لکھی گئی تھی؟

    #12. سوالیہ جملہ کیا ہے؟

    #13. فجائیہ.......... ہے

    #14. خیر اندیش کیا ہے؟

    #15. ریڈیم کا استعمال آج کل کون سب سے زیادہ کر رہے ہیں (اقتباس)

    #16. غیر کی جمع........ ہے

    #17. شعاع کی جمع ہے؟

    #18. ماضی........ مستقبل؟ خالی جگہ کو پر کیجئے

    #19. لاحقہ آخر میں آتا ہے یا پہلے؟

    #20. بہار کے معزز وزیر اعلیٰ کون ہیں؟ یہ کون سا جملہ ہے؟

    #21. بد صورت کا متضاد ہے؟

    Finish

    Mock Test 27

    https://youtu.be/p6xiyH92lk4
    اردو قواعد معروضی سوالات

    اردو معروضی سوالات درجہ – 6

    معروضی سوالات درجہ پنجم

    URDU MCQ TEST 15

    URDU GK MCQ TEST 14

    https://youtu.be/SlAEY-SCB50
    Urdu Adab 14

    URDU MCQ TEST 13

    Urdu Grammar 09

    URDU MCQ TEST 12

    https://youtu.be/RdNF0YmKj1g
    Urdu Qwayed 01

    URDU MCQ TEST 1

    URDU MCQ TEST-02

    Urdu Grammar 06

    Urdu Grammar 03

    URDU MCQ TEST-03

    Urdu Grammar 08

    URDU MCQ TEST-04

    Urdu Grammar 95

    URDU MCQ TEST-05

    Learn Urdu Grammar

    Learn Urdu Grammar

    EVS MCQ TEST 6

    HINDI MCQ TEST 8

    URDU MCQ TEST 9

    URDU MCQ TEST 10

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button