مہواویشالی (شبانہ فردوس / قومی ترجمان) ہندوستان کے جمہوری نظام کے قومی و ریاستی پارٹی اے،آئ ،ایس ،ایف تنظیم و سی، پی، آئی پارٹی و بہو جن ایکتا مورچہ و آر ، جے ، ڈی پارٹی ، جاپ پارٹی ، لوجپا پارٹی ، کانگریس پارٹی ، ایس یو، سی ،آئ ، تنظیم ، آپ پارٹی اور انصاف منچ کے تمام عہدیداران و ممبران و سرگرم سماجی کارکنان و پنچایتی انتخابی عہدیداران نے مل کر ضلع ویشالی کی تاریخی میدان گاندھی میدان میں مورخہ 25 مئی 2022 کو صبح گیارہ بجے سے جمع ہو کر ملک سے لیکر ریاستی سطح پر جرائم پیشہ افراد کے ذریعے ہو رہے لوٹ پاٹ ، قتل وغارت ، پڑھنے والی طالبات کی دن کے اجالے میں قتل ، بینک کا لوٹ جیسے بہت سے وجوہات سے ہورہے پریشان عوام الناس نے مہوا ویشالی کے گاندھی میدان میں سخت مظاہرہ کیا اور وہاں سے قافلہ کے شکل میں مظاہرہ کرتے ہوئے مہوا کے گاندھی چوک ہوتے ہوئے مہوا ایس ، ڈی ، پی ، او ، اور مہوا ڈی ،ایس ، پی ، کے روبرو ہو کر میمورنڈم پیش کئے۔
جہاں افسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بہت جلد خونی درندے کو پکر کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا انہوں یہ بھی کہا کہ کچھ سراغ مل چکا ہے اور کچھ کا باقی ہے وہ بھی بہت جلد پتہ کرلیا جائے گا اس لئے کہ پولس سے بچ کر خونی درندہ نکل نہیں سکتا ہے وہیں مظاہرین نے افسران سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور اسٹوڈینٹ نوجوان شخص پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ الزام ہٹایا جائے اور پولس اس کو باعزت بے قصور کا اعلان کرتے ہوئے رہا کرے ۔
جہاں افسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ہم اس کی تفتیش کر رہے ہیں جو بے قصور ہیں ان کو یقینی طور پر باعزت رہا کیا جائے گا تھوڑا موقع اور ہمیں دیں اور اس ظلم کے خلاف انصاف کرنے کے لئے آپ سب ہمیں بھی ساتھ دیں تاکہ صحیح خونی کے گلے میں پھندا ڈال کر حراست میں لے سکوں اس موقع سے خصوصی طور پر مظاہرین میں مہوا بلاک کے راجد صدر نسیم ربانی ، پاتے پور بلاک صدر مقبول شہباز پوری ، راجد کے مہوا اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز ، انصاف منچ ضلع ویشالی سیکریٹری راجو وارثی ، عبد السلام ادریسی ، انیل گپتا ، ششی بھارتی ، اسٹوڈینٹ یونین کے صدر صفدر ارشاد ، پرکاش کمار ، معظم سرکار ، اتکرش کمار ، امن کمار ، نتیش کمار سمیت ہزاروں کی تعداد میں عظیم اتحاد پارٹی کے لوگ مظاہرہ میں شامل تھے ۔