اہم خبریںدہلیعالمی خبریں

فوجی ہیلی کاپٹر تباہ : ۱۳ لوگوں کی موت، جنرل بپن رائوت اور ان کی اہلیہ کے متعلق جانیں تازہ اپڈیٹ

نئی دہلی۔ ۸ دسمبر ( قومی ترجمان) جنوبی ہند کی ریاست تامل ناڈو میں ایک خوفناک ہیلی کاپٹر حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اس طیارے میں ہندوستان کے پہلے اور حاضر سروس چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایف ) جنزل بپن راوت ، ان کے اہل خانہ اور کئی فوجی افسران سوار تھے ۔ انڈین ایئر فورس نے اس کی تصدیق کردی ہے کہ اس میں فضائیہ کے سر براہ بپن راوت اوران کے افراد خاندان سوار تھے ۔

ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے کئی لاشیں ملی ہیں لیکن ان کی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ بچاؤ کار روائی کے دوران کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچا گیا ہے ۔ یہ حادثہ بعد دو پہر تقریباڈیڑھ بجے نیگری پہاڑیوں میں ناسازگار موسم کے درمیان پیش آیا ہے ۔ فوج کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجو د افراد کے نام جاری کر دیے گئے ہیں ۔ اس میں جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ مدھولیکاروات بھی شامل تھیں

بتادیں کہ حادثے کے بعد رکچا منتری راجناتھ سنگھ جنزل بپن راوت کے گھر پہنچ کر گھر کے لو گوں کو تسلی دی ، این ڈی ٹی وی کے مطابق کل ۱۴ لوگ سوار تھے جس میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے تو اس سے صاف ہو جاتا ہے کہ جنرل بپن راوت بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن سر کار نے ابھی اس کی وضاحت پیش نہیں کی ہے ۔ جیسے ہی کوئی تازہ اپڈ یٹ آئے گا ہم آپ تک لانے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button