صدر لائبریری کا عہدہ این سی ٹی ای اور یو جی سی کے ضابطہ کے مطابق بہت ضروری ہے :آمور کمار پنڈت

38 سالوں سے کالج و یونیورسٹیوں میں اور 14 سالوں سے ہائ و پلسٹو اسکولوں میں شعبہ صدر لائبریری کی بحالی نہیں ہونا افسوسناک
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) صوبہ بہار میں گزشتہ 38 سالوں سے کالیجوں و یونیورسٹیوں میں اور 14 سالوں سے ہائی اسکولوں و +2 اسکولوں میں شعبہ صدر لائبریری کی بحالی نہیں ہونے پر سماجی خدمت گار آمور کمار پنڈت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بہار سے طلبہ کے مفادات و مستقبل کا خیال کرتے ہوئے بحالی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
یہ بھی پڑھیں
- اردو قابلیت ٹیسٹ 15 ، URDU MCQ TEST -15
- اردو قابلیت ٹیسٹ 14 ، URDU MCQ TEST -14
- اردو قابلیت ٹیسٹ 13 ، URDU MCQ TEST -13
- اردو قابلیت ٹیسٹ 12 ، URDU MCQ TEST – 12
- اردو قابلیت ٹیسٹ 11 ، URDU MCQ TEST – 11
انہوں نے کہا ہے کہ یہ عہدہ این سی ٹی ای اور یو جی سی کے ضابطہ کے مطابق بہت ضروری ہے کیونکہ کسی بھی اسکول و کالج کے نیک ٹیم کے ذریعہ معائنہ کے دوران 20 پوائنٹ ادارے کو اسی بنیاد پر دیا جاتا ہے اسکے لئے یو جی سی اور روسا سبھی تعلیمی اداروں کو فنڈ دیتا ہے
انہوں نے کہا کہ اس سب کے علاوہ بہار میں سال 2008 میں 2596 عہدے پر بحالی کے لئے اشتہار نکالا گیا تھا جس کے تحت صرف 1800 عہدے پر بحالی ممکن ہو سکی ہے باقی بچے عہدے آج بھی بیگ لاگ میں پڑے ہوئے ہیں