اہم خبریںتعلیم و روزگاردہلی
سی ٹیٹ دوسری شفٹ کا امتحان منسوخ، آخری لمحات میں سرور ڈاؤن
نئی دہلی ، 16 دسمبر (قومی ترجمان) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن نے M / s TCS لمیٹڈ کو سی ٹی ای ٹی کی ذمہ داری سونپی تھی ، 16 دسمبر 2021 سے 13 جنوری 2022 تک ملک بھر کے مختلف شہروں میں لیا جانا تھا جس کی ابتدا آج سے ہی ہوئی تھی ، پہلی نشست تکمیل ہو چکی تھی لیکن دوسری نششت کا امتحان غیر متوقع تکنیکی وجہوں سے مکمل نہیں ہو سکا اسی لیے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ جس سے امید واروں میں کافی بے چینی کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔
حالانکہ 17 دسمبر میں ہونے والا سی ٹی ای ٹی امتحان بھی مؤخر کر دیا گیا ہے جو 13 جنوری کے بعد لیے جانے کا امکان ہے ، باقی 20 دسمبر سے جن امیدواروں کے امتحان کا شیڈیول ہے وہ ٹھیک اسی طرح جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ 20 دسمبر 2021 بروز سوموار سے ہونے والے سی ٹی ای ٹی امتحان شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔