سیلاب کے پانی میں ڈوب کر بسفی میں 3 نوجوانوں کی دردناک موت، علاقہ سوگوار
دربھنگہ ۔رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
کمتول بسفی سڑک میں مدھوبنی ضلع کے بسفی تھانہ کے بسفی ملت چوک ایچ پی گیس ایجنسی کے قریب سیلاب اور بارش کے پانی سے بھرے تالاب میں غسل کرنے کے دوران پیر کو یکے بعد دیگرے 3 نوجوانوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ پانی میں کچھ نوجوان نہا رہے تھے اسی دوران ایک لڑکا ڈوبنے لگا۔ اس کی آواز سن کر اسے بچانے کےلئے پہلے محمد ذیشان ابن محمد عفان پانی میں چھلانگ لگا دیا اور وہ ڈوبتے بچے کو بچانے میں کامیاب ہو گیا لیکن خود ڈوبنے لگا۔ پھر ذیشان کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر بچانے کے لئے محمد عامر ابن محمد عمران اور محمد مزمل ابن شکیل کود پڑا۔لیکن کوئی ایک دوسرے کی جان نہیں بچا پایا اور اس طرح تینوں کی موت گہرے پانی میں ڈوب جانے سے ہوگئی ۔ایسا مانا جارہا ہے کہ محمد عامر اور مزمل تیرنا نہیں جان رہا تھا لیکن انسانی ہمدردری میں اپنے دوست کی جان بچانے کے لئے دونوں نے اپنی اپنی جان بھی قربان کردی۔حادثے کی خبر عام ہوتے ہی مقامی لوگوں کی زبردست بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی ۔غوطہ خوروں کی مدد سے بڑی جدوجہد کے بعد تینوں کو تالاب سے باہر نکال کر بسفی پی ایس سی لے جایا گیا جہاں تینوں نوجوان کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے مردہ قرار دے دیا۔تینوں کی عمر 18 سے 22 کے درمیان تھی۔اس واقعہ کے بعد پورے گاوں میں سکتہ طاری ہوگیا اور متوفیوں کے گھروں پر کہرام مچا ہوا تھا۔پولیس نے تینوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔