سمستی پور

سمستی پور میں 20 ستمبر کو آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع کے وارث نگر بلاک حلقہ کے ستملپور پنچایت کے ستمل پور چوک پر آج بروز منگل 20/09/2022 کو یک روزہ عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسمیں ملک ہندوستان کے مشہور و معروف شعراء دل خیرآبادی ، شاعرہ چاندنی شبنم ، مجیب خان ممبئی ، بیتاب راہی ، آصف جمالی ، شاہد گوہر ، پرویز کوثر ، شاہنواز دل ، مذکر کمال ، عفان پرنوی ، کے علاؤہ فلک سلطان پوری ، علاوہ روشن حبیبہ تشریف لا رہی ہیں۔

آج کے مشاعرہ کی صدارت قاری راشد عرفانی و نظامت کے فرائض انجام اکمل ادیب کریں گے،یہ جانکاری کنوینر مشاعرہ مشہور سماجی کارکن بلال رضا نے دی انہوں نے کہا کہ پوری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

سمستی پور میں 20 ستمبر کو آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد
سمستی پور میں 20 ستمبر کو آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد

پنڈال سج دھج کر تیار ہے، آنے والے مہمانوں کو کسی طرح کی کوئ پریشانی نہ ہو جس کو لیکر نوجوانوں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button