سمستی پور

سماج کے غریب اور کمزور طبقہ کے لوگوں کی خدمت و مدد کئے جانے کے لئے آتھوریٹی پاوند عہد ہے:ایس ڈی او

سمستی پور (ایس اقبال/محمد مصطفیٰ) یوم قومی قانونی خدمات کے موقع پر سب ڈویژنل قانونی خدمت کمیٹی دلسنگھ سرائے و بہار جن سیوا منچ کے مشترکہ زیر اہتمام آج کونیلا گائوں واقع سب جیل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت سول ایس ڈی او مع کمیٹی کے نائب صدر گیانندر کمار نے کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پینل ایڈوکیٹ سنتوش کمار سنگھ نے زیر سماعت قید خواتین قیدیوں سے کہا کہ سماج کے غریب اور کمزور طبقہ کے لوگوں کی خدمت و مدد کئے جانے کے لئے آتھوریٹی پاوند عہد ہے اس لئے ضرورت مند لوگوں کو آتھوریٹی کی جانب سے دی جانے والی مفت قانونی صلاح قانونی مدد اور مالی امداد سے استعفادہ کرنے کی ضرورت ہے وہی اس موقع پر بہار جن سیوا منچ کی جانب سے منچ کے صدر رگھوناتھ سنگھ سکریٹری مرتنجئے سنگھ بی ڈی او پر پھول چندر پرکاش و سی او اور انچارج جیل سپرنٹینڈنٹ گورو کرشن جیل طبیب پی ایل وی محمد زکریا دھننجئے سنگھ وغیرہ کے ہاتھوں سیتا مڑھی مظفرپور ویشالی سمستی پور ضلع کے کل 11 خواتین چھٹ برتی بندیوں سنیتا دیوی منجو دیوی اوماوتی دیوی پرینکا دیوی للیتا دیوی سولا دیوی نرملا دیوی منی دیوی مالا دیوی مترا دیوی کو ساڑی ناریل پھل وغیرہ دیا گیا وہی ایس ڈی او گیانندر کمار نے بھی چھٹ برتی خواتین کے لئے رقم کی فراہمی کرائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button