فکر و نظر / مضامین و مقالات

سلام انسانوں کو محبت والفت کا پیغام دیتا ہے

محمد ساحل جمال صدیقی کیسریا بہار


یہ بات چڑھتے سورج کی طرح عیاں ہے کہ تمام مذاہب وادیاں میں ایک ایسا لفظ رائج ہے جس کے ذریعے کسی کو خوشی ومسرت اور محبت آمیز پیغام دیا جاتا ہے چنانچہ دور جدید کے بعض مذاہب میں نمستے Good morning- Good night کے ذریعے اپنے مخاطبین کو محبت والفت کا پیغام دیا جاتا ہے لیکن اسلام نے اپنے متبعین کو محبت والفت کا پیغام دینے کیلئے جو لفظ وضع کیا ہے اس میں کوٹ کوٹ کر محبت بھرا ہے کیونکہ "سلام” ایسا کلمہ ہے جس کو رب العالمین نے بطور اکرام کے انبیاء کرام کیلئے قرآن کریم میں استعمال کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا ہے ” سَلَامٌ عَلَى اِلْیَاسِیْن ” سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمْ،

اسی طرح جب انسان جنت میں داخل ہوگا اس وقت بھی دخول سے پہلے یہی لفظ کہا جائے گا آپﷺ نے سلام کرنے کی بڑی تاکید فرمائی ہیں آپﷺ نے فرمایا "افشوالسلام بینکم” کہ آپس میں سلام کی اشاعت کرو لیکن ہم لوگ حدیث کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں کرتے حالانکہ صحابۂ کرام نے جب یہ مژدہ سنا تو صحابۂ کرام سلام کو اپنی زندگی کا جز لانیفک بنالیا حضرت عمر فاروق کی کان سے جب یہ بات ٹکڑائی تو حضرت عمر ایک صحابی کے ہمراہ بازار جاکر لوگوں کو سلام کرتے ایک مرتبہ وہ صحابی حضرت عمر سے کہا کیا ہی بہتر ہوتا کہ یہیں بیٹھکر حدیث آپس میں ایک دوسرے کو سنا تو حضرت عمر نے کہا کہ ہمارے بازار جانے کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو سلام کرنا ہے کیونکہ وہاں لوگوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہیں تو وہاں سلام کی اشاعت بھی زیادہ ہوگی اور اسلام کو فروغ بھی زیادہ ملے گا

ایک حدیث میں اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک کہ تم کامل مومن نہ بن جاؤ اور تم کامل مومن اسی وقت ہوسکتے ہو جبکہ تم آپس میں محبت رکھو گے اس کے بعد اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں جس کے ذریعے تمہارے درمیان محبت پیدا ہو جائیں صحابہ کرام نے کہا ضرور بتائیں تو آپ نے فرمایا کہ ایک دوسرے کو سلام کیا کرو ہر چند کہ وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو کیونکہ آپﷺ نے حضرت انس کو حالت صغر میں سلام کیا تھا

لیکن بہتر یہ ہیکہ چھوٹا بڑے کو سلام کرے غیر جماعت جماعت کو سلام کرے لیکن سلام یہودیوں اور عیسائیوں اور دوسری قوموں کی کی طرح ہرگز نہ کریں کیونکہ آپﷺ نے فرمایا "من تشبہ بقوم فھومنھم” کہ جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا تو وہ انہیں میں سے ہوگا لہذا ہم تمام مسلمانوں کو سلام شریعت اسلامیہ کے مطابق کرنا چاہئے اللہ ہمیں ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرماۓ آمین ثم آمین یا رب العالمین…..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button