POSTS

سعودی عرب : مدینہ میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر دریافت

سعودی عرب : سعودی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں ۴ مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر ملے ہیں مملکت میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے کی امید ریاض ( ایجنسی ) مسلمانوں کے لئے مقدس ترین شہروں میں سے ایک مدینہ منورہ میں سعودی جیولوجیکل سروے کوسونے اور تانبے کے بڑے ذخائر ملے ہیں۔

اس بارے میں سروے کی نمائندگی کرنے والے سینٹر فارسروے اینڈ ایکسپلوریشن فارمنزلز نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں چار مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت ہوۓ ہیں ۔ مد بین منورہ میں حجاز کے علاقے ام البراک کی ڈھال اباالرحا کی حدود میں خام سونے کی موجودگی دریافت کی گئی ہے ۔ یہ اس خطے میں نئی دریافت ہے ۔ یہ خطہ بحر احمر کے دوسری جانب نکاسیب سمندر کے توسیعی علاقے میں موجود ہے ۔ اسی طرح خام تانبا بھی قریب میں ہی دریافت کیا گیا ہے ۔ خام تانبے کی مدینہ کے چار مقامات پر موجودگی کا پتہ چلا ہے ۔

یہ مقامات مدینہ منورہ کی وادی فرع کے مضیق علاقے میں موجود ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دریافتیں خصوصی تانبے کے ذخائر کے امکانات بھی روشن کرتی ہیں ۔ جیسے بکھرے ہوۓ معدنی چالکو سائٹ ( اعلی قسم کا تانبا ) کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔اسی طرح کچھ سعودی کے ویژن ۲۰۳۰ ء کیلئے اہم دریافت ثانوی تانبے کے کاربونیٹ جیسے میلا چائٹ ، ایز ورائٹ اور تانبے کی خام دھات بھی دریافت ہوسکتی ہے ۔

مدینہ منورہ کے علاقے ام البراک کی پٹی اباالرحا کے علاقے سے سونے کے نئے ذخائر دریافت ہونے سے اس علاقے میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔ سعودی حکام نے یہاں سیکوریٹی تو لگادی ہے لیکن کان کنی کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ حکام کو ان ذخائر کی بالکل درست موجودگی کے تعلق سے مزید رپورٹس درکار ہیں ۔ اس کے بعد ہی ممکنہ طور پر کان کنی شروع کی جائے گی ۔

اس تعلق سے شائع ہونے والی اخباری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سونے اور تانبے کی تلاش کا سلسلہ ۲۰۲۰ ء سے جاری تھا اور اس دوران جیولوجیکل سروے بورڈ نے کئی جگہوں پر ریسرچ کا کام انجام دیا اور پھر انہیں یہاں کامیابی ملی ہے۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دریافت سے مملکت سعودی عربیہ میں کانٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھے گا جبکہ قومی معیشت بھی مستحکم ہوگی اور مملکت کے ۲۰۳۰ ء ویژن کو بھی آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button