اہم خبریںبہارپٹنہحاجی پور، ویشالی

سابق جد یو ایم پی علی انور انصاری تعزیت کے لئے پہونچے

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع خواجہ چاند چھپرہ باشندہ سماجی اور سیاسی خادم و لوجپا کے سابق چہرہ کلاں بلاک صدر ابوالکلام انصاری کا انتقال گزشتہ12 نومبر 2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوگیا تھا اس المناک واقعہ کو سن کر جنتا دل یو نائٹیڈ پارٹی کے سابق ایم پی و آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے صدر جناب علی انور انصاری پٹنہ ، کانگریس پارٹی کے صوبہ آسام انچارج جناب حسیب انور نئ دلی ، اردو ایکشن کمیٹی صوبہ بہار کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر قیصر النبی پٹنہ ، ماسٹر اشرف النبی پٹنہ ، صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ویشالی ، زبیر انصاری جلالپوری وغیرہ اہل خانہ سے ملکر تعزیت پیش کی اور مرحوم کے فرزند منظر حسن ، ظفر حسنین ، ایڈ و کیٹ محمد صادق ، بیوہ مین النساء ، بھائی محمد شبیر ، بھتیجہ محمد اظہر ، محمد انظار ، انور رشید کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے بخشش کے لئے اللہ سے دعاۓ مغفرت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button