درجہ وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2023 کا روٹین جاری ، یہاں دیکھیں کب اور کس تاریخ کو ہے وسطانیہ امتحان
پٹنہ (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے پروگرام برائے سالانہ ایولیوشن 2023 جاری کر دیا ہے ۔ سالانہ درجہ وسطانیہ ایویلیوشن /امتحان 2023 ، 6 مئی بروز سنیچر 2023 سے شروع ہو کر 10 مئی 2023 بروز بدھ کو اختتام پذیر ہوگا۔
درجہ وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2023 کا پروگرام (روٹین) جاری ، یہاں دیکھیں کب اور کس تاریخ کو ہے امتحان
پروگرام سالانہ وسطانیہ ایولیوشن 2023 درج ذیل ہے :
1. بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے جمله صدرالمدرسین کو ہدایت دی ہے کہ جوابی کاپیوں کی جانچ 11 مئی 2023 سے 28 مئی 2023 تک کر لیا جائے (صدر مدرس ) ان کے نمائندہ مارکس فولیو کی آفس کاپی اور کمپیوٹر کاپی الگ الگ سیل بند لفافہ حاضری چارٹ و دیگر ضروری کاغذات 29 مئی 2023 سے 31 مئی 2023 تک مدرسہ بورڈ کے شعبہ امتحانات 05 ودیاپتی مارگ پٹنہ و علاقائی دفتر پورنیہ کے ریجنل سنٹر انچارج کو لازمی طور پر دستیاب کرا کر دستیابی رسید حاصل کر لیں گے، بصورت دیگر تاخیر کی ساری ذمہ داری صدرالمدرسین پر عائد ہوگی۔ اپنا شناختی کارڈلانا ضروری ہے۔
2. دفتر مدرسہ بورڈ پٹنہ سے داخلہ کارڈ/ جوابی کاپیاں ودیگر ضروری خفیہ کا غذات درج ذیل تاریخ پر لازمی طور پر حاصل کر لیں۔
(الف) دربھنگہ کمشنری 01/05/2023 سوموار
(ب) – تربت کمشنری 02/05/2023 منگل
(ج)۔ دیگر کمشنری 03/05/2023 بدھ
3.مدرسہ بورڈ کے علاقائی دفتر پورنیہ سے داخلہ کارڈ جوابی کاپیاں و دیگر ضروری خفیہ کا غذات درج ذیل تاریخ پر لازمی طور پر حاصل کر لیں ۔
(الف)۔ پورنیہ کمشنری 01/05/2023 سوم
(ب)۔ بھاگلپور کمشنری 02/05/2023 منگل
( ج ) – کوسی کمشنری 03/05/2023 بدھ