اہم خبریںدربھنگہ

جان لیوا حملے کا ملزم گرفتار،جیل رسید

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سمری تھانہ کی پولیس نے ارئی گاؤں سے جان لیوا حملہ کر خاتون کو زخمی کر لوٹ پاٹ معاملے میں فرار چل رہے ملزم محمد ذوالفقار کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے ۔

بتاتے چلیں کہ ارئی رہائشی نور عالم کی بیوی شبانہ خاتون نے شہنواز عرف آرزو، محمد ظفیر، ذوالفقار، عزیز عالم، شمسیدا خاتون، خورشیدہ کو ملزم بناتے ہوئے سمری تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ سبھی ملزمین لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہوکر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر سر پھوڑ کر لہو لہان کر دیا اور سونے کا زیورات بھی لوٹ لیا ہے۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے وہیں سمری تھانہ کی پولیس نے مادھو پور گاؤں سے شراب کے نشے میں راکیش کمار مشر و سنجیت پاسوان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔بریتھ انا لائزر مشین سے جانچ کے دوران نشے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button