سمستی پور

بیگو سرائے میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس نے بنایا سڑک حادثے کا

ایم ایل اے آلوک مہتا کی پہل پر دوبارہ کیا گیا پوسٹ مارٹم،تب ہوئی گولی سے موت کی تصدیق

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)دلسنگھ سرائے سبڈیوژن کے تحت اجیار پور تھانہ حلقہ کے کملا پنچایت کے انڈاہا گاؤں کے باشندہ شیو کمار کوریری (20) کو بیگو سرائے ضلع کے پھولوریا تھانہ حلقہ میں مجرموں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا،مجرموں کی ڈر سے ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو سڑک حادثے میں موت بتا کر پولیس نے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا،لواحقین نے لاش کو لینے سے انکار اور بیگوسرائے پولیس کی مخالفت کرنے لگی جیسی ہی اسکی اطلاع اجیار پور ایم ایل اے آلوک کمات مہتا کو ہوئی اسکے بعد آلوک کمار مہتا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اسکے بعد پولیس نے لاش کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا جس کے بعد ڈاکٹر نے نوجوان کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہونے کی تصدیق کی،اس ضمن میں ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی موت کی خبر مقامی باشندوں کے ذریعہ مجھے ملی جس کے بعد میں نے مقتول نوجوان کی تصویر منگا کر غور و خوض کیا تو سر کے پاس گولی لگنے کی نشان ظاہر ہوا،اسکے بعد میں نے بیگو سرائے ڈی ایم اور ایس پی سے بات کی مقتول نوجوان کی تصویر بھیج کر اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی،جس کے بعد بیگو سرائے پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش کملا اجیار پور سے لے جاکر دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جس میں ڈاکٹر نے نوجوان کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہونے کی تصدیق کی،ایم ایل اے آلوک مہتا نے اس واردات کو انجام دینے والے مجرموں کو جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکار سے اسکے لواحقین کو امدادی رقم دینے کا مطالبہ کیا،پولیس نے جمعرات کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے مزید کاروائی میں مصروف ہو گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button