سمستی پور

بین الاقوامی میتھلی پریشد کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویب تقریب کا انعقاد

بین الاقوامی میتھلی پریشد کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویب تقریب کا انعقاد

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بین الاقوامی میتھلی پریشد کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویب تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پریشد کے مرکزی صدر پروفیسر کمل کانت جھا نے کی اس موقع پر پریشد کے بانی و قومی ترجمان ڈاکٹر دھناکر ٹھاکر سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پریشد کی تاسیس 20 جون 1993 میں رانچی کے میکن آڈیٹوریم میں پہلے بین الاقوامی میتھلی اجلاس میں ہوئی تھی اس پروگرام میں میتھلی کے ہندوستان نیپال امریکہ کے 27 اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا آج اس پریشد کی توسیع پورے ہندوستان اور نیپال ترائی حلقہ کے سات ضلعوں میں ہے اب تک اس تنظیم کے ذریعہ 32 بین الاقوامی میتھلی اجلاس سات صوبائی اجلاس و 80 میتھلی کارکنان تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے پریشد کے مرکزی پروگرام و توسیع کے لئے 25 سب یونٹ کا کر رہی ہیں ان میں متھلا صوبہ جدو جہد کمیٹی آدرش متھلا پارٹی متھلا ادیب منچ متھلا مسلم منچ یوا منچ خواتین منچ وغیرہ شامل ہیں اب الگ متھلا صوبہ بنے اس سمت میں پریشد سرگرم عمل ہے نظامتِ کے فرائض جمشید پور یونٹ کے صدر ڈاکٹر روندر کمار چودھری نے انجام دئے اس پروگرام میں اپنے اپنے تاثرات پیش کرنے والوں میں جنک پوردھام نیپال سے راجیشور ساہ پریاگ راج سے ودھوکانت مشرا حیدرآباد سے بی کے کرن بھاگلپور سے پروفیسر رام سیوک سنگھ ڈاکٹر مینک وتس دیوگھر سے اوم پرکاش مشرا پٹنہ سے نریندر کمار جھا دربھنگہ سے راجیو کمار وغیرہ شامل ہیں وہی اس پروگرام میں ڈاکٹر پرمانندلابھ امیش بھارتی پریم جیت جھا پروفیسر پی کے جھا پریم ڈاکٹر آنند ٹھاکر ڈاکٹر ممتا جھا اسنیہ لتا جھا انامیکا جھا سمیت سومن پروفیسر پرمود چودھری پروفیسر ہیرا جھا سریش پاسوان پروفیسر رام بابو رجک وغیرہ نے بھی حصہ لیا آخر میں رانچی کے شروندو جھا کے اظہار تشکر کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button