اہم خبریںبہارپٹنہویشالی

بہار : گریجویٹ چالی والی کے بعد اب ‘خود انحصار چائے والی’ ، کرتی ہے روزانہ ہزاروں کمائی

آج کل بہار کی راجدھانی پٹنہ میں گریجویٹ چائے والی کے بعد ایک اور چائے والی خوب چرچا بٹور رہی ہے۔ اس چائے والی کا نام مونا پٹیل ہے، اس نے بی سی اے (کمپیوٹر ایپلیکیشن) کی تعلیم حاصل کی ہے اور پیشہ چائے بیچناہے۔

مونا نے کہا کہ بیچلر آف کمپیوٹر ایپلیکیشن (BCA) مکمل کرنے کے بعد اسے 15,000 روپے کی نوکری مل گئی۔ لیکن کم تنخواہ کی وجہ سے اس نے یہ کام چھوڑ دیا۔ اور اس دوران انہیں سوشل میڈیا پر پٹنہ میں گریجویٹ چائے والی کے نام سے مشہور پرینکا کی کامیابی کے بارے میں معلوم ہوا۔

بس پھر کیا تھا اس نے بھی گھر والوں کو بتائے بغیر چائے بیچنے کا فیصلہ کر لیا۔ مونا پٹیل بتاتی ہیں کہ وہ چائے بیچتی ہیں اور روزانہ ایک ہزار سے زائد کما لیتی ہیں۔ وہ 4 سے 5 قسم کی چائے بناتی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مونا کی چائے کی قیمت 10 سے 20 روپے تک ہے۔ گاہکوں کو مونا کی بنائی ہوئی کلہڑ چائے، مسالہ چائے، پان چائے بہت پسند ہے۔ وہ پٹنہ کے گاندھی میدان کے قریب ‘آتم نربھر چائے والی’ کے نام سے اپنا اسٹال لگاتی ہیں۔

حالانکہ 21 سالہ مونا سمستی پور کی رہنے والی ہے۔ وہ شروع سے ہی پورنیہ میں نانی کے گھر رہ رہی تھی ۔ مونا کے والد کندن پٹیل ایک نجی اسکول میں استاد ہیں۔ مونا نے اپنی ابتدائی تعلیم پورنیہ سے حاصل کی۔ وہاں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس نے پٹنہ جے ڈی ویمنس کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے سال 2021 میں بی سی اے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button