بڈھی گنڈگ ندی میں کشتی پلٹنے سے 03 افراد کی موت،جبکہ 10 افراد لاپتہ
آخری رسومات ادا کر کے لوٹنے کے درمیان ہؤا یہ حادثہ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے خان پور تھانہ حلقہ کے بچھولی میں آخری رسومات ادا کر کشتی پر سوار ہوکر لوٹنے کے درمیان کشتی پلٹنے سے 03 افراد موت واقع ہوگئی جبکہ 10 افراد لاپتہ ہوگئے،واضح ہوکہ خان پور تھانہ حلقہ کے بچھولی گاؤں کا باشندہ رام پرویش یادو کی موت ہوگئی انکے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے گاؤں کے تقریباً ایک درجن سے زائد لوگ بڈھی گنڈگ ندی کنارے ایک ٹیلہ پر کشتی پر سوار ہو کر لے گئے آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سبھی افراد اپنے اپنے گھر لوٹ رہے تھے اسی درمیان ندی کے ڈھاب میں کشتی اچانک پلٹ گئی جسمیں تین افراد رامادھار رائے کا بیٹا چندر بند کمار رائے (30) سنجے مہتو کا بیٹا امن کمار (15) انیل مہتو کا بیٹا روہیت کمار 16 کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی جبکہ کچھ لوگ تیر کر اپنی جان بچائی اور 10 افراد کی تلاش خبر لکھے جانے تک نہیں ہو پائی تھی،جسکی تلاش جاری ہے،تیر کر اپنی جان بچانے والے رام جتن مہتو و شوبھن مہتو کو مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے ایک اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے،جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر اسکی اطلاع خوطہ خور کو دیا اطلاع ملتے ہی غوطہ خور فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر لاپتہ افراد کی تلاش جاری کر دیا،اس حادثے سے پورے علاقے میں ماتمی سناٹا چھایا ہوا ہے،،موقع پر سی او رنجن کمار دیواکر، مکھیا سورج کمار نائک،پنچایت سمیتی عمیش پرساد مہتو،سابق سرپنچ پشو پتی گیری،سماجک کارکنان تری پراری جھا،ونود کمار مہتو،وکیل مہتو،دنیش پرساد وغیرہ موجود تھے