بزرگ شہری کو مفت قانونی خدمات و تعاون دی جاتی ہے،سنتوش کمار سنگھ
بیلاری پنچایت عمارت کے احاطہ میں قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد
بزرگ شہری کو مفت قانونی خدمات و تعاون دی جاتی ہے،سنتوش کمار سنگھ
سمستی پور (اے اقبال)صوبائی و ضلع قانونی خدمات آتھوریٹی سمستی پور کے ہدایت کی روشنی میں سب ڈویژنل قانونی خدمت کمیٹی دلسنگھ سرائے کی جانب سے اجیار پور بلاک حلقہ کے بیلاری پنچایت عمارت کے احاطہ میں آج قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پینل ایڈوکیٹ سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ بزرگ شہری کو مفت قانونی خدمات و تعاون دی جاتی ہے بزرگ شہریوں کو 2016 منصوبہ کے تحت 60سال کی عمر سے زیادہ عمر کے شہریوں کو حکومت کے ذریعہ پنشن دیا جاتا ہے وہی ریل سفر دوران کرایہ میں چھوٹ دئے جانے کا بھی جواز ہے انہوں نے آگے کہا کہ بزرگ شہری کو اگر انکی اولاد کے ذریعہ انکا دیکھ بھال نہیں کیا جاتا ہے تو انکے خلاف مقدم درض کرایا جا سکتا ہے بزرگوں کے دیکھ بھال میں انکے اولاد کے ذریعہ کوتاہی برتنے پر کورٹ میں شکایت دائر کرنے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر راحت دئے جانے کا جواز ہے بزرگ والدین کو زدوقوب کئے جانے کی حالت میں اولاد کو 3 مہینے کی قید و 5 ہزار روپئے جرمانہ کا جواز ہے موقع پر گرام کچہری مشاورتی کمیٹی کے صدر مع سرپنچ یوگیندر سنگھ نیائے متر نوین کمار سنگھ پی ایل وی رام بابو پاسوان محمد زکریا نائب سرپنچ پھول پری دیوی گرام کچہری سکریٹری شیل کماری رینو دیوی شانتی دیوی سنیتا دیوی نائب مکھیا اسور سہنی روپ نارائن سنگھ جواہر پاسوان یوگیندر پنڈت وشنو رام ایم کے پاٹھک سکھدیو پاسوان شیو نارائن پودار وغیرہ تھے صدارت مکھیا رام کشور مہتو نے کی