دربھنگہ

بدھنگرا میں منعقدہ آرجے ڈی کی سلورجبلی تقریب میں ممبراسمبلی مکیش کمار ہوں گے شریک

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو

راشٹریہ جنتا دل کا 25 واں یوم تاسیس بوکھڑا بلاک کے بدھنگرا میں کورونا پروٹوکول کے مطابق منایا جائے گا۔یوتھ آرجےڈی کے صوبائی جنرل سکریٹری و بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے بتایا کہ سلورجبلی تقریب  آرجے ڈی لیڈر شیویش کمار سنگھ عرف مننا سنگھ کے رہائشی احاطے میں منائی جائے گی۔آج یعنی 05 جولائی کو سہ پہر 2 بجے کے لگ بھگ تقریب شروع ہوگی ۔اس موقع پر باجپٹی کے ممبراسمبلی  مکیش کمار یادو سمیت کئی لیڈران موجود ہوں گے۔ مسٹر آفتاب عالم منٹو نے آرجے ڈی کے تمام عہدیداروں ، کارکنوں اور انصاف پسند لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button