اہم خبریںدربھنگہ

اوٹو سے آئے شاطر چور گرفتار ، دوسرا بھاگنے میں کامیاب

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سمری پنچایت کے بھگوتی استھان واقع چورسیا ٹولا میں اتوار کی دیر رات لکشمی بھگت اور اس کے پڑوسی سنجئے بھگت کے گھر میں چوری کے نیت سے آئے شاطر چور کو پکڑ لیا گیا جبکہ دوسرا بھاگنے میں کامیاب رہا۔پکڑ میں آئے چور کو گھر مالک نے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑ میں آئے چور کی شناخت کنسی نیا ٹولہ رہائشی محمد رئیس کے لڑکے محمد چھوٹو عرف نظام الدین کی شکل میں ہوئی ہے۔ جبکہ چوری کے کچھ سامان کے ساتھ بھاگنے میں کامیاب چور بستواڑہ گاوں کا محمد اشتیاق خان بتایا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

دونوں چور آٹو سے یہاں پہنچے تھے۔آٹو کو سڑک کنارے کھڑا کرکے دونوں دیوار کے سہارے اندر داخل ہوئے اور چوری کی واردات انجام دے رہے تھے لیکن بعد میں اہل خانہ جاگ گئے اور ایک چور کو پکڑ لیا۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ فرار دوسرا چور اشتیاق خان سات ہزار نقد اور سونے کا چھک لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ دونوں چور چوری کے مختلف معاملات میں متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button