اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے سیکوریٹی واپس کر دی
ساجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرنے اس کی وجہ بتائی کہ اب انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے
رام پور : اتر پردیش کے سابق کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی ( ایس پی ) کے قد آورلیڈر ، موجودہ ایم ایل اے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے اپنی سیکوریٹی حکومت کو واپس کر دی ہے ۔ پیر کو موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق اعظم خان نے اپنی وائی سیکوریٹی حکومت کو واپس کر دی ہے۔
ان کے ساتھ ہی ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنے سرکاری سیکور بیٹی کو واپس کر دیا ہے ۔ باپ بیٹے نے سیکورٹی وائیس کرتے ہوۓ کہا ہے کہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان نے گزشتہ ۲۳ ستمبر کوعلاج کیلئے دہلی واقع سرگنگا رام اسپتال سے اپنے سیکورٹی اہلکار کو واپس بھیج دیا تھا ۔ اعظم خان نے حالانکہ یہی کہا ہے کہ انہیں سیکوریٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن اسے ان کے احتجاج کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
اسی طرح ٹھیک ایک دن پہلے ۲۲ ستمبر کورام پور کے سوار ٹانڈا سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سیکوریٹی میں تعینات گنرکو ہٹادیا ہے ۔