احمدآباد کے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں مجلس کی بہترین کارکردگی پر گجرات کے ریاستی صدر صابر کابلی والا کو دلی مبارکباد: سیف الاسلام مدنی
کانپور (شکیب الاسلام) احمدآباد میں ہوئے کارپوریشن الیکشن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے 44 میں سے 24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو ایک بہترین کامیابی ہے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اے آئی ایم آئی ایم کے سینئر لیڈر سیف الاسلام مدنی گزشتہ دنوں گجرات کے دورے پر تھے جہاں ان کی ملاقات گجرات کے ہردلعزیز رہنما قدآور لیڈر سابق رکن اسمبلی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ریاستی صدر صابر کابلی والا سے ہوئی اس موقع پر سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ مجلس کے امیدواروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہ در اصل پارٹی کی خدمات کا نتیجہ ہے ہماری پارٹی بلا تفریق مذہب و مسلک سبھی کے لئے کام کرتی ہے اور عوام کو ہر ممکن مدد پہونچانے کی کوشش کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے بھی مجلس کا ساتھ دیا اور ان پر اعتماد قائم رکھا
انہوں نے پارٹی کارکنان اور سماجی لوگوں سے ہر ممکن مجلس کو مضبوط کرنے کی بات کہی اور گجرات کے اندر مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنے پر اظہار خیال کیا انہوں کہا تھے! گجرات میں جو کامیابی مجلس کے ہاتھ آئی ہے وہ دیگر صوبوں کے لئے اور اور ملکی سطح پر امید کی کرن کو جگاتی ہے
انہوں نے کہا قانون کی بالادستی اور مل جل کر بلا تفریق مذہب و ملت کام کرنا اور ملک کو ترقی دلانا مجلس کا مشن ہے جس میں ہم ان شاء اللہ کامیاب ہونگے اس موقع پر خواص طور سے پارٹی گجرات ترجمان محمد دانش صاحب احمدآباد شہری صدر شمشاد پھٹان صاحب محمد عالم صاحب وغیرہ موجود تھے