آپ گھر بیٹھے آن لائن State Bank of India میں Savings account کیسے کھولیں ، جانیں تمام مراحل
اگر آپ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) میں بچت کھاتہ کھولنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے ہیں، تو اب آپ اسے آن لائن درخواست کے ذریعے بھی کھول سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بینک کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔جس کے 30 دنوں کے اندر آپ اس کی تصدیق کر کے بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
اگر آپ وقت کی کمی یا کسی اور وجہ سے بینک نہیں جا پا رہے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں، تو آپ یہ کام آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا آپ کو گھر بیٹھے آن لائن سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دے رہا ہے۔ اس میں صارفین کو ایک فوری ڈیجیٹل بچت کھاتہ بغیر کاغذ کے اور صرف PAN اور آدھار نمبر کے ساتھ کھولنے کی سہولت ملتی ہے۔
نوٹ : اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں YONO ایپ سے بھی Savings Account کھول سکتے ہیں ۔یہاں سے کریں YONO APPLICATION DOWNLOAD
ایس بی آئی میں آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ کوئی بھی ہندوستانی شہری آن لائن بچت کھاتہ کھول سکتا ہے۔ آن لائن سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے پہلے آپ ویب سائٹ https://www.onlinesbi.com/ پر جائیں۔ اس ویب سائٹ کے پرسنل بینکنگ ٹیب میں آپ کو Saving Bank Account کا آپشن نظر آئے گا۔
سب سے پہلے آپ کو ضروری ہدایات شرائط و ضوابط کے بارے میں پڑھنا چاہیے۔ اس کے بعد اپلائی آن لائن ٹیب پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ اور انسٹا سیونگ اکاؤنٹ کا آپشن آجائے گا۔ ان دو بینک اکاؤنٹس کے بارے میں پڑھیں اور اس قسم کے آن لائن بچت بینک اکاؤنٹ پر کلک کریں جسے آپ کھولنا چاہتے ہیں۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
اس کے بعد اپنی تمام معلومات آن لائن درخواست فارم میں بھر دیں۔ اس کے دو صفحات ہیں- پہلے صفحے پر آپ کو کسٹمر انفارمیشن سیکشن میں اپنی تفصیلات پُر کرنی ہیں۔ اس کے بعد آپ کو اکاؤنٹ کی معلومات کے سیکشن میں اپنی معلومات بھرنی ہوگی۔اس کے بعد ایک عارضی صارف کا حوالہ نمبر تیار کیا جائے گا۔ یہ آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔
30 دنوں کے اندر کرنی ہوگی تصدیق
اس کے بعد اس درخواست کا پرنٹ آؤٹ لیں اور اسے اپنے پاس رکھیں۔ اس کے 30 دنوں کے اندر آپ کو قریبی ایس بی آئی کی کسی برانچ میں جانا پڑے گا۔یہاں آپ کی اصل دستاویزات کی تصدیق ہو جائے گی اور آپ کا بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا۔
ان دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔
اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کا پرنٹ آؤٹ، شناخت اور پتہ کا ثبوت (پاسپورٹ، ووٹر کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ، PAN وغیرہ)، پاسپورٹ سائز کی دو رنگین تصاویر۔ اگر آپ کسی بچے یا نابالغ کے نام پر آن لائن سیونگ اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹ چلانے والے شخص کا شناختی ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔