گوپال گنج کے اردو معلم وجیہہ الحق کو دی بہار ٹیچرس ہسٹری میکر نے اعزاز سے نوازا
گوپال گنج (قومی ترجمان بیورو) ضلع گوپال گنج کے این پی ایس لہسی ٹولہ ویجئے پور بلاک اونچکا گاؤں کے اردو معلم وجیہہ الحق کو دی بہار ٹیچرس ہسٹری میکر نے اعزاز سے نوازا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز پروفیسر کے سی سنہا (وائس چانسلر نالندہ اوپن یونیورسٹی ) ونود آنند جھا ( ڈائریکٹر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ بہار ) سےحاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعزاز اردو پر آن لائن کام کرنے پر سینٹ زیویرس کالج آف ایجوکیشن پٹنہ میں منعقدہ اعزازی تقریب میں ملا ہے۔منعقدہ پروگرام میں کل 110 اساتذہ کو اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔
دی بہار ٹیچرس ہسٹری میکر "میرا موبائل میری تعلیم” کے بینر کے تلے بہار کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے کورونا دور کے لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہر مضمون کو آن لائن پڑھایا تھا اور اب بھی آن لائن پڑھاتے ہیں جس کے لیے ہر ایک کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جس میں بہار کے سرکاری اسکولوں کے پرائمری سے لے کر +2 کے اساتذہ شامل تھے۔