POSTS

کولکاتا : ایک اور بنگالی اداکارہ نے خودکشی کر لی ، دو ہفتوں میں تیسری موت، پڑھیں مکمل خبر…..

کولکاتا : بنگالی فلم انڈسٹری سے ایک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ کولکاتا میں ایک اور ماڈل اداکارہ نے خودکشی کر لی ۔ اداکارہ منجوشانیوگی کی لاش آج ان کے پاٹولی کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ۔

موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں میں یہ دوسری اداکارہ ہے جس کی موت ہوئی ہے ۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ گزشتہ 15 دنوں میں کولکاتا میں تین اداکاراؤں کی موت ہوئی ہے ۔

یہ واقعہ ایک چونکا دینے والا واقعہ ہے ۔ اس کی شروعات چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ پلوی ڈے کی موت سے ہوئی ۔ 15 مئی کو پلوی کی لاش ان کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی ۔ پلوی کے گھر والوں نے قتل کی شکایت درج کرائی اور پلوی کے بوائے فرینڈ ‘ جو لیو ان میں رہ رہا تھا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

اس کے بعد ماڈل اور اداکارہ ودیشا ڈے مجومدار کی لاش بھی کولکاتا میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ۔ ودیشا نے خودکشی نوٹ چھوڑا ہے تاہم موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ۔ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس معاملے میں اداکارہ کے مبینہ عاشق و دوست سے تعلقات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہیں ۔

ودیشا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے ڈپریشن میں تھی ۔ ودیشا نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں خود کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا لیکن انہیں کینسر کی کوئی شکایت نہیں تھی ۔

بنگالی اداکارہ نے خودکشی کر لی

اس معاملے کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ منجوشانیوگی اور ودیشا بہت اچھی دوست تھیں ! منجوشا کی ماں کے مطابق منجوشا و دیشا کی موت کے بعد سے ڈپریشن میں تھی ۔ پولیس نے منجوشا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ۔ منجوشا اور ودیشا کی موت کے درمیان کوئی تعلق ہے یا کچھ اور ہے ؟ پولیس ہر اینگل سے تفتیش کر رہی ہے امید ہے حقیقت تفتیش کے بعد سامنے آ جائے گی ۔

قومی ترجمان
قومی ترجمان
Qaumi Tarjuman
قومی ترجمان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button