اہم خبریںدہلی

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے بھتیجے BJP میں شامل ، پی ایم مودی کے بارے میں کہی یہ باتیں

نئی دہلی : سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے بھتیجے مبشر آزاد نے اتوار کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مبشر کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی سیاست سے متاثر ہیں اور نچلی سطح پر پارٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ مبشر آزاد غلام نبی آزاد کے سب سے چھوٹے بھائی لیاقت علی کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور الزام لگایا کہ ان کے چچا کے ساتھ کانگریس کی قیادت نے برا سلوک کیا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی۔ اسی وجہ سے وہ کانگریس سے الگ ہو کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اپنے چچا اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد سے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں کیا۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی کے صدر رویندر رینا اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے مبشر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ رائنا نے کہا کہ مبشر آزاد کا بی جے پی میں شامل ہونا ایک اہم موڑ ہے اور ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن اضلاع کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بی جے پی میں شامل ہو رہی ہے۔ دوسری پارٹیوں کے بڑے لیڈروں کی شمولیت سے بی جے پی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہندو، مسلم، گجر، بکروال اور دیگر برادریوں کے سیاسی اور سماجی کارکن بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اپریل 2009 میں آزاد کے بھائی غلام علی نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

مبشر نے کہا کانگریس پارٹی اندرونی کشمکش میں پھنسی ہوئی ہے، جب کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی نچلی سطح پر فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔ کانگریس نے پارٹی کے کرشماتی لیڈر کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ جبکہ خود پی ایم مودی نے آزاد کو ان کی ملک کی خدمت کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آزاد کانگریس کے منحرف گروپ G-23 کا حصہ ہیں جس نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر تنظیمی تبدیلی کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آئے۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button