POSTS

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہراکر سیمی فائنل میں بنائی جگہ

افغانستان اور ہندوستان دونوں ہی سیمی فائنل سے ہو گئے باہر

ابو ظہبی (نیوز ایجنسی) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ ساتھ ہی افغانستان اور ہندوستان دونوں اس ریس سے باہر ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ ہندوستان نے ابھی اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلنا ہے، لیکن اس میچ میں جیت سے بھی وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button