معروف تبصرہ نگار اور ایس آر میڈیا پیج کے بانی قمر اعظم صدیقی بحیثیت ایڈیٹر قومی ترجمان میں شامل
مظفر پور (قومی ترجمان بیورو) قمر اعظم صدیقی بھیروپور ، حاجی پور ، ویشالی بہار کی شخصیت کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔موصوف نوجوان اور بہترین قلمکاروں میں سے ایک ہیں جو بیک وقت شخصی مضامین ، تبصرہ نگاری ، افسانہ نگاری اور حالات حاضرہ کے مناسبت سے بھی تحریر قلم بند کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ملی اور سماجی کاموں میں حصہ لینا ان کی دلچسپی ہے ۔ اردو کی خدمت کی غرض سے ایس آر میڈیا نامی پیج بھی چلا رہے ہیں، جہاں ان کی سرگرمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔شب و روز کی جدوجہد اور محنت کا یہ نتیجہ ہے کہ ایس آر میڈیا پیج دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔موصوف ذریعہ معاش کے لئے مظفر پور میں تجارت کرتے ہیں۔آبائی وطن حاجی پور ہے۔موصوف کی ہمہ جہت خدمات اور اردو ادب میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے قومی ترجمان بیورو کی جانب سے پیش کش کی گئی تھی، جن کو انہوں نے بصد خلوص قبول کرتے ہوئے بحیثیت ایڈیٹر قومی ترجمان ڈاٹ کام میں 31 اکتوبر 2022 کو شمولیت اختیار کی ہے ۔ واضح ہو کہ قومی ترجمان ڈاٹ کام ایک نیوز پورٹل ہے جو نہایت کم عرصے میں برقی پلیٹ فارم پر بہت زیادہ مقبول ہوا ہے ۔سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس پر شائع ہونے والے مضامین اور خبریں معیاری اور مستند ہوا کرتی ہیں ۔اپریل 2020 سے قومی ترجمان اپنی خدمات پیش کر رہا ہے اور اس عرصے میں دولاکھ سے زائد قارئین کا پیار ملا ہے۔
قارئین کی قومی ترجمان کی جانب توجہ کی خاص وجہ ملازمت / جاب سے متعلق بڑی اور اہم اپڈیٹ ہوا کرتی ہے جو انہیں بروقت فراہم کی جاتی ہے اور بہت حد تک درست رہنمائی بھی۔دیکھا جائے تو قومی ترجمان میں نامور اور باصلاحیت ایڈیٹروں کی ایک پوری جماعت ہے لیکن قمر اعظم صدیقی کی شمولیت سے ٹیم میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔اللہ تعالیٰ اس جوش و خروش کو دائمی بنادے اور قومی ترجمان یونہی ترقیات کی منازل اپنی مقاصد کی حصول یابی کے ساتھ طے کرتا رہے۔