POSTS

متحد ہوتوبدل ڈالو نظام گلشن:مولانا امتیازعادل ندوی

سمستی پور / محمد مصطفی / العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی و جنتا دل یو نائیٹیڈ پارٹی کے اقلیتی سیل کے بہار ریاستی سیکریٹری امتیازعادل ندوی نے عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے کنارہ کشی کا انجام یہ ھوگا کہ تم سے کم تر لوگ اٹھ کر تم پر راج کریں گے
پنچایتی چناو سر پر ھے سوچیں سمجھیں اور بھتر قدم اٹھاٸیں کل ہو کہ افسوس کا سامنا کرنے سے بہتر آج ہی اپنے جنگ لگے ہوئے جزبات کو جگانے کی کوشش کی جاۓ سماج کو نیٹھلے لیڈر کے جذبات کو کچلتے ہوئے اور اسکے پلان و منصوبہ پر ہتھوڑا مارتے ہوۓ منصف اور ایماندار ۔دکھ مصیبت میں شانہ بشانہ چلنے والے لیڈر کا انتخاب کیا جاۓ۔ جو حق گو ہو فیصلہ کرتے وقت امیری غریبی کو نہ دیکھے بلکہ حق کو دیکھتے ہوۓ فیصلہ سناۓ طاقتور کا ساتھ نہ دے حق کا ساتھ دے امیروں کے جی حضور ی نہ کرے ظلم کے خلاف اسکی زبان پر تالا نہ لگے جگانے کی ضرورت نہ پڑے خود بیدار ہو انسان اور انسانیت کا غمگسار ہو غریبوں کے مددگار ہو ۔ عہدہ ملنے پر غریبوں مظلوموں پر اپنے ظلم کا نشانہ نہ بناۓ ظلم کی چکی میں اسے نہ پیسے دوسرے کے درد اسے محسوس ہو غریبوں کا خواب اسکا خواب ہو جو اپنے لۓ پسند کرے وہ دوسرے کے لۓ پسند کرے ان دنوں پنچاٸیتی چناٶ کا دور دورا ہے بہت سارے لوگ دن کے اجالے میں اور رات کے اندھیروں میں آپ کے پاس اٶٹ کے لۓ کاسٸہ گداٸی لے کر آپ کے پاس آٸینگے آپ کو ورغلا ٸینگے اور نۓ نۓ خواب دیکھا کر بہلاٸیں گے اور پھسلاٸیں گے ہمیں انکے خوابوں میں نہ آنا ہے قوم کو جاگنے اور جگانے کا وقت ہے۔ ہم سو گۓ تو لمبے وقت تک ذلت ورسواٸی کا سامنا کرنا پرے گا اسلۓ ہمارا لیڈر وہ ہوگا جسکے خواب میں ہمارا درد ٹیس چھپا ہو یہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے

خدانے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت بدلنے کا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button