غوث پور سڑک پر آبی جماو کی وجہ سے راہگیروں گاڑیوں سمیت خواتین و بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
روزانہ چھوٹے بڑے حادثے کا ہونا عام بات ہے،مہینوں سے مسلسل پانی کے جمائو رہنے کی وجہ سے گندگی بڑھ کر بدبو آرہی ہے لوگ ناک بند کر کسی طرح اس پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) نو نگر پریشد دلسنگھ سرائے حلقہ کے غوث پور وارڈ نمبر 9 و10 میں چوراہے کے نزدیک کالی چوک سے جنتا چوک جانے والی اہم شاہراہ پر مہینوں سے آبی جمائو کے رہنےکی وجہ سے جہاں مقامی لوگوں کو مختلف پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہی اس شاہراہ سے گزرنے والے لوگوں و گاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں کے ذریعہ متعلقہ محکمہ و انتظامیہ کو عرضداشت دئے جانے کے بعد بھی اس مسائل کے ازالہ کے تعلق سے کسی طرح کا کوئی بھی اقدام ابھی تک نہیں کیا گیا ہے جس سے لوگوں و راہگیروں کے سامنے دشواری ومشکلات جو کی تو بنی ہوئی ہے نالہ کی تعمیر کر پانی کے نکاسی کو لیکر متعدد دفعہ عرضداشت انتظامیہ کو دیا گیا لیکن اس جانب ابھی تک کسی بھی عوامی نمائندہ اور انتظامیہ کی توجہ نہیں گئی ہے مالپور پورواری پٹی کے سابق نائب مکھیا رنجیت کمار مہتا سمیت دیگر نے کئی دفعہ عرضداشت دے چکے ہیں غوث پور کے وارڈ ممبر امیش پاسوان محمد جنید محمد صابر رام کمار پاسوان سنیل پاسوان انیل پاسوان سونو پاسوان محمد شکیل محمد مقبول عالم سابق مکھیا حیدر علی محمد شعیب انیل سنگھ پی پی ایڈوکیٹ سنیل کمار سنگھ سریرام سنگھ ارون سنگھ ایڈوکیٹ نوین کمار سنگھ سنتوش کمار سنگھ سنجئے شرما پربھات کمار پرکاش کمار بلاکی پور کے سابق مکھیا وایڈوکیٹ مکیش کمار کرن ستیش کمار نتیش کمار سمیت دیگر لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے مزکورہ مقام پر آبی جمائو کے مسئلہ سے راہگیروں گاڑیوں سمیت خواتین و بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں روزانہ چھوٹے بڑے حادثے ہوتے رہتے ہیں وہی مہینوں سے مسلسل پانی کے جمائو رہنے کی وجہ سے گندگی بڑھ کر بدبو آرہی ہے لوگ ناک بند کر کسی طرح اس پانی سے گزرنے پر مجبور ہو رہےہیں لوگوں کو اب اس گندگی اور بدبو کی وجہ سے کرونا کے بڑھنے کا بھی خدشہ ستا رہا ہے آبی جمائو کی وجہ سڑک کے کنارے گڈھا کو بند کر لوگوں کے ذریعہ مکان ودکان کی تعمیر کر لیا جانا ہے جس سے پانی ندی یا تالاب میں بہ کر نہیں جا پا رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر پانی کے نکاسی کے لئے کوئی مکمل و معقول انتظام انتظامیہ کے ذریعہ نہیں کیا گیا اور نالہ کی تعمیر نہیں کی گئی تو مجبور ہوکر اس مسائل کے ازالہ کے لئے تحریک چلایا جائیگا