اہم خبریںپٹنہ

عجیب وغریب : قیدی پولیس سے بچنے کے لئے موبائل فون نگل گیا

  • پولیس کے مطابق آپریشن کے بعد قیدی کے جسم سے موبائل فون نکال لیا گیا
  • جیل حکام جانچ کر رہے تھے، جیسے ہی سینٹرل جیل نمبر ایک میں بند قیدی کے پاس پہنچے تو اس نے ڈر کے مارے فون نگل لیا ۔

تہاڑ (نیوز ایجنسیاں) جیل میں قید ایک مجرم پولیس سے بچنے کے لیے موبائل فون نگل گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں جانچ کے دوران ایک قیدی نے پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے موبائل فون کو ہی نگل لیا ۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے بعد قیدی کے جسم سے موبائل فون نکال لیا گیا ، اس کے پیٹ میں رکھے موبائل سے متعلق ایکسرے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اینڈواسکوپی کے ذریعے اس کے جسم سے موبائل فون نکالا ، اب قیدی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ڈائر یکٹر جنرل تہاڑ جیل کا کہنا ہے کہ واقعہ پانچ جنوری کے روز پیش آیا جب جیل حکام جانچ کر رہے تھے ، جیسے ہی سینٹرل جیل نمبر ایک میں بند قیدی کے پاس پہنچے تو اس نے ڈر کے مارے فون نگل لیا ۔

عہد یداروں کا کہنا ہے کہ قیدی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں علاج کے لیے بی بی بنت اسپتال ریفر کر دیا گیا ، آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا اور قیدی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی حالت اب بہتر ہے اور جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے ۔

بشکریہ: ہندوستان اردو ٹائمز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button