صرف 42 روپے دے کر پوری عمر تک لیتے رہیں پنشن، اٹل یوجنا میں شامل ہو کر بہار کے لوگوں نے بنایا ریکارڈ
ایک خاص عمر کے بعد انسانی جسم زیادہ کام کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ اس عمر میں لوگ پنشن پلان کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے عام لوگوں کے لیے ایک ایسی پنشن اسکیم شروع کی ہے جس کے ذریعے آپ بہت کم پریمیم ادا کرکے اپنے بڑھاپے کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بہار کے لوگوں نے اس پنشن اسکیم کا فائدہ اٹھا کر ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ اٹل پنشن یوجنا کے تئیں عام لوگوں کی بڑی دلچسپی ہے۔ 18 سالہ عمر کے لوگ صرف 42 روپے ماہانہ پریمیم ادا کرکے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
واضح ہو کہ نومبر تک موصول ہونے والی درخواستوں اور رجسٹریشن کی تعداد کے مطابق بہار سے ملک کی کسی بھی دوسری ریاست سے زیادہ لوگ جڑ گئے ہیں۔ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے چار لاکھ 25 ہزار سے زیادہ لوگ اس اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں یہ تعداد 65 لاکھ کے قریب ہے۔
بہار میں اس سال ساڑھے تین لاکھ لوگ شامل ہوئے۔
ایس ایل بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ریاست کے مختلف بینکوں میں اٹل پنشن یوجنا میں دو لاکھ، 74 ہزار نو سو سات افراد نے رجسٹریشن کرایا۔ ان کو شامل کرنے کے بعد اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کی کل تعداد 4.5 لاکھ ہو گئی ہے۔ یہ کسی ایک ریاست کے لیے سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔رواں مالی سال میں ستمبر تک پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ کے تحت تقریباً پانچ لاکھ اور پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا کے تحت 16 لاکھ 89 ہزار رجسٹریشن کیے گئے ہیں۔بینکوں نے دعویٰ کیا کہ سماجی تحفظ کے لیے چلائی جارہی مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اٹل پنشن یوجنا 2015 میں شروع کی گئی تھی۔اس اسکیم میں 60 سال کی عمر کو عبور کرنے کے بعد رقم جمع کرنے والوں کے لیے ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک پنشن کا انتظام ہے۔ بے وقت موت کی صورت میں زیر کفالت افراد کو مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔ نامزد شخص کو عمر بھر پنشن کی سہولت دی جاتی ہے۔ 18-40 سال کی عمر کے لوگ اس اسکیم میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ماہانہ پریمیم کی شرح عمر کے گروپ کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔پنشن کا تعین بھی پریمیم کی رقم پر ہوتا ہے۔