سیلاب و لاک ڈاؤن متاثرین کے درمیان مہولی فاونڈیشن کی طرف سے راشن کٹ تقسیم
دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
کورونا وائرس اور سیلاب کے پھیلاؤ کے باعث کئی افراد بے روزگار ہوچکے ہیں اور انہیں مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسے میں بہت سی فلاحی تنظیمیں متاثرین کو راشن فراہم کررہی ہیں، وہیں مہولی فاؤنڈیشن ” ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فلاحی کاموں اور خدمت خلق میں مصروف ہے، مہولی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کو جالے حلقہ کے مسا بستی میں کئی مجبور اور بے سہاروں کو راشن دیا گیا ۔ فاؤنڈیشن کے روح رواں محمد اجمل اور دربھنگہ ضلع کے صدر شاعر اسلام” دانش کمال سرگم نے کہا ہے کہ اس طرح کے رفاہی کاموں اور خدمت خلق سے ہمارے قلب کو بہت سکون ملتا ہے یقیناً ہم کسی کی پہاڑ جیسی پریشانی کو مستقل دور نہیں کرسکتے لیکن زخم پر مرہم ضرور رکھ سکتے ہیں اور یہی مرہم غریب، مجبور، لاچار اور بیواؤں کے جینے کا سہارا بن سکتا ہے ۔مسٹر اجمل نے بتایا کہ ان کا یہ کام ممبئی کی گلیوں میں بھی بہت زوروں پر ہے ۔اللہ کا شکر ہے وہاں بھی لاک ڈاؤن متاثرین کی امداد کیلئے یہ فاؤنڈیشن ہمیشہ تیار رہتا ہے اور رہے گا۔ اجمل نے بتایا کہ دانش کمال سرگم نے اپنے گھر پر ہی راشن تقسیم کرنے کا کام کیا ہے یقیناً یہ اور ہماری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔انسانی خدمت میں عقیل صدیقی، مولانا صداقت اللہ، تمنے حسین، غلام سرور، سریندر پاسوان کا کردار کافی اہم دیکھا جارہا ہے۔