سمستی پور میں آئندہ 22 اکتوبر کو یک روزہ اصلاح معاشرہ و تعلیمی بیداری کانفرس کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے سمستی پور بلاک حلقہ کے کرپوری گرام کے ڈرھیا بیلار گاؤں میں آئندہ 22 اکتوبر 2021 بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب عظیم الشان یک روزہ اصلاح معاشرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں زیر صدارت ممتاز عالم دین مقرر بے باک حضرت مولانا و مفتی اقبال عالم قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ خیر العلوم بردونی ،زیر نگرانی مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا بدیع الزماں ضیائی صدر محب العلماء سمستی پور،شہنشاہ خطابت خیر خواہ امت مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا محمد نظام الدین ندوی ،ڈائریکٹر الہدیٰ اُردو لائبریری چک پہاڑ سمستی پور،
پیر طریقت رہبر شریعت مقرر بے باک حضرت علامہ مولانا غلام ربانی رونق سمستی پوری،خطیب بے باک نوجوانوں کی دلوں کے دھڑکن حضرت مولانا عبد الرشید القاسمی معلم سادھنا دیوی ودیاپیٹھ،پنجابی کالونی دھرم پور سمستی پور،،مہمان خصوصی نقیب محفل شہنشاہ نقابت مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا محمد اسرار عالم ندوی امام و خطیب صادق پور سرائے پٹنہ سیٹی،شہنشاہ ترنم بلبل بہار شاعر اسلام حضرت حافظ و قاری ظاہر حسین ویشالوی،ناظم مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا پاتے پور ویشالی،مداح رسول شہنشاہ ترنم قاری کلیم اللہ میگھونوی،زینت القرآن قاری خوش الریحان قاری برکت اللّٰہ اشاعتی، کے علاؤہ علاقے کے مؤقر علمائے کرام کی تشریف آوری متوقع ہے
یہ جانکاری دیتے ہوئے مولانا جاوید اختر جمالی قاسمی نے کہا کہ یہ پروگرام محب العلماء سمستی کے زیر نگرانی و نوجوانان کمیٹی ڈرھیا بیلار سمستی پور کے زیر اہتمام 22 اکتوبر کو بعد نماز مغرب مسجد بلال ڈرھیا بیلار سمستی پور کے احاطے میں مکتب کے ننھے ننھے نونہالوں کے ذریعہ نعت تقریر۔مکالمہ و دعائیں مسنونہ وغیرہ پیش کیا جائے گا،اور اسکے بعد علمائے کرام کا بیان ہوگا،انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس اعلان کو دعوت نامہ سمجھ کر اس پروگرام میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بناتے ہوئے ننھے ننھے نونہالوں کی حوصلہ افزائی کریں،مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر 7091525720 پر رابطہ کر سکتے ہیں