سابق ممبر پارلیمنٹ اشومیگھ دیوی کے بھائی کو مجرموں نے گولی مار کر کیا ہلاک
روپیہ لوٹنے کے درمیان جب سنیل کی مخالفت تو مجرموں نے گولی سے چھلنی کر ڈالا،مشتعل لوگوں نے این ایچ 103 کو کیا جام
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سابق ممبر پارلیمنٹ و جے ڈی یو ضلع صدر اشومیگھ دیوی کے بھائی سنیل کمار کو مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ، واردات کو انجام دینے کے بعد سبھی مجرم آسانی سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سنیل بینک سے روپیہ نکلوانے کے بعد اپنے گاؤں میاری جارہا تھا۔اسی درمیان گھر پہنچنے سے قبل ہی پہلے سے پیچھا کر رہے مجرموں نے انہیں اوور ٹیک کر روکا اور روپیہ سے بھرا بیگ لوٹنا چاہا جب سنیل نے اسکی مخالفت کی تو مجرموں نے انہیں گولی مار دی۔گولی کی آواز سن کر جب مقامی باشندے وہاں پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ خون سے لت پت حالت میں سنیل پڑا ہوا ہے مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے مقامی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے سے گھر میں کہرام مچا ہؤا ہےادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لوگوں نے این ایچ 103 کو جام کر پولیس انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی شروع کردیا،جیسی ہی اسکی اطلاع ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھیلو کی ملی ایس پی جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے معاملے کی تفتیش شروع کر جگہ جگہ چھاپے ماری شروع کر دی ہے،بتایا جاتا ہے کہ سنیل گاؤں میں گراہک سیوا کیندر چلاتا تھا۔سنیل سی ایس پی صارفین کے لئے ہی بینک سے رقم نکالنے آیا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مجرموں کا سراغ کا کچھ پتا نہیں چل پایا ہے،واضح ہوکہ 17 دن قبل 19 مئی کو محی الدین نگر تھانہ حلقہ کے سیوسنگ پور بازار کے اہم شاہراھ پر ایک سی ایس پی مالک کو مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے۔ مقتول سیویسنگ پور کا رہائشی پرشانت کمار عرف اوم ناتھ چودھری تھا ، جو اپنے چچا کے ساتھ مل کر سی ایس پی چلاتا تھا۔ اس معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہی تھی کہ مجرموں نے اس واقعہ کا انجام دے ڈالا،صدر سب ڈویژن حلقہ میں مسلسل ہو رہے مجرمانہ واقعات کے بعد ، پولیس ہر بار واقعے کی تحقیقات کا دعوی کرتی ہے ، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی گچڑے میں چلا جاتا ہے۔ بہت سارے بڑے جرائم پیشہ واقعات کی تحقیقات ابھی بھی پولیس تحقیق میں پھنسی ہوئی ہیں۔ سرائے رنجن تھانہ انچارج راجا نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ بینک سے معلوم کیا جارہا ہے کہ سی ایس پی آپریٹر نے وہاں سے کتنی رقم نکالا تھا،بتا دیں کہ اشومیگھ دیوی جدیو کی ضلع صدر ہے وہ اجیار پور سیٹ سے پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں،گزشتہ الیکشن میں انہیں راجد نے شکست دے دیا،جسکے بعد اشومیگھ دیوی کو جدیو نے ضلع صدر منتخب کیا،