POSTS
دلسنگھ سرائے میں انصاف منچ کمیٹی کی تشکیل
نیک محمد نوری منتخب کئے گئے بلاک صدر
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے سردار گنج میں انصاف منچ کے ضلع سکریٹری ڈاکٹر خورشید خیر کی صدارت میں بلاک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نیک محمد نوری کو بلاک صدر ،محمد عظیم کو نائب صدر ،کوثر اختر خلیل کو بلاک سکریٹری ، محمد نوشاد عالم کو بلاک خازن مشترکہ طور پر محمد صمید و محمد شمیم کو جوائنٹ سکریٹری اور کرشنا کمار پاسوان کو دلت سماج کا صدر، نشاط احمد،محمد وسیم ، پرویز عالم عرف چاند ، مہرون نشاء شہزادی پروین ،اور منظور عالم کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے،اس موقع پر مقتول ارمان ولد جمال کے قتل کی شدید مذمت کی گئی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مجرموں کو گرفتار نہیں کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا،