درجہ فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023 کیلئے رجسٹریشن شروع، جانیں تفصیلات

- سال 2023 کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق منعقد ہوں گے
- نئے نصاب کی کتابیں تمام مدارس کو بھیج دی گئی ہیں ساتھ ہی نصاب کی کتابوں کو مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ ۔http://bsmeb.org پرا پلوڈ کر دیا گیا ہے

- درجہ فوقانیہ اورمولوی امتحانات 2023 کے لیے رجسٹریشن فارم 21 جنوری 2022 سے 21 فروری 2022 تک آن لائن بھرا جائے گا
بہار ،21 جنوری (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام درجہ فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023 کے لیے 21 جنوری سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو رہا ہے ۔
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے درجہ تمام ملحقہ مدارس کے پرنسپل / صدر مدرس، طلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کارجسٹریشن فارم مورخہ ۔ 21 جنوری 2022 سے 21 فروری 2022 تک آن لائن بھرا جائے گا ۔ رجسٹریشن فیس فی امیدوار ۔ 200 ( دوسو روپے دونوں درجات کیلئے آن لائن ادا کئے جائیں گے ۔ تمام امیدوار لازمی طور پر اس مدت میں اپنا رجسٹریشن بورڈ کے ویب سائٹ ۔bsmeb.org پرکرالیں ۔ رجسٹریشن نہیں کرائے جانے کی صورت میں امتحان فارم بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

- واضح ہو کہ سال 2023 کا امتحان نئے نصاب کے مطابق منعقد ہوگا ۔
نئے نصاب کی کتابیں تمام مدارس کو بھیج دی گئی ہیں ساتھ ہی نصاب کی کتابوں کو مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ ۔http://bsmeb.org پرا پلوڈ کر دیا گیا ہے ۔ اگر آن لائن درخواست دینے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوتو درج ذیل نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں :۔ -79822 80218 9801234812 ,

- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے
- بہار : فوقانیہ اور مولوی 2025 کے نتائج جاری، یہاں چیک کریں اپنا رزلٹ
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
- چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی
- عید الفطر: رحمت، شکر اور خوشیوں کا پیغام، تحریر: اسجد راہی اردو معلم
- پولیس اور جے ڈی یو لیڈران کا امارت شرعیہ پر منظم حملہ، ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ