جو قوم اپنی شناخت اور پہچان کوچھوڑ دیتی وہ ختم ہو جاتی ہے: مولانا ابرار مصباحی
الہدیٰ اسلامی کوئز مسابقہ میں تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)موجودہ دور اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت ہی نازک ترین دور ہے ،اسلام کو مٹانے کے لئے طرح طرح کی اسکیمیں اور منصوبے بنائے جا رہے ہیں یہ باتیں الھدیٰ اسلامی مکتب چک پہاڑ تاج پور سمستی پور کے سرپرست مولانا محمد نظام الدین نے الھدیٰ اسلامی کوئز مسابقہ سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ خواجہ غریب نواز ہانسہ وارث نگر کے احاطے میں کہیں
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نام پرمعصوم بچے اور بچیوں کے دلوں پر غلط اثر ڈالنے اور غیروں کا طریقہ اپنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے اگر ہم اسی طرح غفلت میں پڑے رہے اور اپنی تباہی و بر بادی کا احساس نہ کیا تو یقین کیجئے کہ دین و ایمان کی دولت ہم سے چھین لی جائیگی ،ہم محروم ہو جائیں گے، اس محرومی سے بچنے کے لئے آنے والی نسلوں کو دین سے وابستہ رکھنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بچوں اور بچیوں کو بقدر ضرورت دینی تعلیم نہیں دی جائے گی تو ان کا مستقبل دینی اعتبار سے روشن نہیں ہو سکتا اسی لئے الھدیٰ اسلامی کوئز مسابقہ کے رفقاء اس بات کے لئے کو شاں ہے کہ کوئی بھی دینی تعلیم سے محروم نہ رہنے پائے،قائد ملت حضرت علامہ مولانا محمد ابرار عالم نے کہا کہ ہم مسلمان اسی صورت میں ہو سکتے ہیں جب ہم خدا کی و حدانیت کا اقرار کریں نبی کی رسالت کو تسلیم کریں قرآن وسنت کے احکا مات پر عمل کریں صرف مسلمان کے گھر میں پیدا ہو جا نے اور نام رکھ لینے سے مسلمان نہیں ہو جاتے,انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا حصول مسلمانوں کی شناخت ہے ،جو قوم اپنی شناخت اور پہچان کوچھوڑ دیتی ہے تو ختم ہو جاتی ہے،قاری محمد قاسم مصباحی نے بھی مختصر انداز میں نصیحت کی،پروگرام کی صدارت ماسٹر محمد ابرار عالم مصباحی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجام قاری محمد مستقیم رضا امام و خطیب ہانسہ نے دیا
مجلس کا آغاز قاری محمد اظہر امام کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نوجوان شاعر قاری ظاہر حسین ویشالوی خادم مدرسہ تعلیم القرآن پوکھرا بہوآرا نے نعتیہ اشعار پیش کیا،حکم کے فرائض انجام مولانا محمد افضل و قاری ظاہر حسین ویشالوی نے دیا،نے دیا،سوالات ماسٹر ابرار عالم،قاری محمد مصطفیٰ نے کیا ،اس پروگرام میں ٹاپ ٹین دس نونہال فرزانہ خاتون،آسیہ پروین،محمد خوشحال،چاندنی پروین بنت غلام مرتضیٰ،چاہت پروین،سونم پروین،محمد عمران،نغمہ پروین،سونی خاتون،سمیہ پروین،رہے،تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا
واضح ہوکہ مولانا محمد نظام الدین اپنے مخلص رفقاء کی مدد سے الھدی اسلامی کوئز مسابقہ ماشاءاللہ تقریباً نو سالوں سے صوبہ بہار کے مختلف اضلاع ہی نہیں بلکہ بیرون بہار کے مکاتب اور مساجد کوچنگ سینٹر وغیرہ میں بغیر کوئی مفاد کے فی سبیل اللّٰہ منعقد کرا رہے ہیں
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر محمد سلطان،محمد طیب،محمد اسلام،محمد مرتضیٰ،محمد دانش رضا،محمد منا،محمد اکبر،محمد توفیق،محمد سہیم،محمد فیروز،محمد اسحاق،وغیرہ پیش پیش رہے،اخیر میں صلواۃ و سلام و صدر محترم کی دعا پر پروگرام کو اختتام کیا گیا۔