بیگوسرائے : اردو مترجم کوچنگ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
بیگوسرائے (قومی ترجمان بیورو) معاون اردو مترجم مینس امتحان کی تیاری کے لیے انجمن ترقی اردو کی جانب سے کوچنگ کا نظم شروع کیا گیا ہے۔بہار انجمن ترقی اردو کے صوبائی سکریٹری جناب عبدالقیوم انصاری صاحب کے حکم پر ہر ایک ضلع میں یہ شروع کیا جانا ہے۔اس کوچنگ میں رجسٹریشن کی ما قبل سے طے شدہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔
ضلع کے سکریٹری حافظ روح اللہ نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انجمن ترقی اردو بیگو سرائے ، معاون اردو مترجم کے ابتدائی امتحان میں کامیاب طلباء و طالبات کی اچھی تیاری کروانے کی نیت سے ضلع میں اردو کوچنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اور اسکے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔کچھ علاقوں میں باڑھ جیسے حالات و دیگر نا گزیر حالات کی وجہ سے ۳۱ اگست تک رجسٹریشن کی جو آخری تاریخ مقرر تھی اس میں توسیع کرتے ہوئے ۵ ستمبر ٢٠٢١ کر دیا گیا ہے۔
مزید انہوں بتایا کہ جتنے زیادہ بچے اس کوچنگ سے استفادہ کر کے کامیاب ہونگے ، اتنا ہی قوم و ملت کے لیے اثاثہ تیار ہوگا۔ساتھ ہی انہوں مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس بار کوچنگ ک لئے آف لائن اور آن لائن دونوں طرح کی سہولت رہےگی۔آنلائن کلاس کا ویڈیو لنک روزانہ شئر کر دیا جائے گا، تاکہ تیاری کرنے والے خالی اوقات میں اپنے حساب سے تیاری کر سکیں۔ویڈیوز کا پی ڈی ایف قومی ترجمان ڈاٹ کام کے ٹیلی گرام چینل میں دستیاب کرایا جائے گا، جہاں سے بآسانی ڈاؤنلوڈ کرنا ممکن ہوگا۔
بچے اپنی اپنی سہولت کے حساب سے آف لائن یا آن لائن کوچنگ کلاس کا انتخاب کرکے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔